اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قونصلیٹ پرحملہ، چینی پولیس کے7 رکنی وفد کی کراچی آمد، شہید پولیس ملازمین کے لواحقین کوبڑی رقم کے امدادی چیک حوالے کردیئے

datetime 7  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں چین کے قونصل خانے پر دہشت گردی کی ناکام واردات کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے چینی پولیس کے کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کا 7 رکنی وفد کراچی پہنچا گیا ہے۔وفد کے ارکان نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، سی ٹی ڈی افسران اور تحقیقاتی پولیس افسران سے بریفنگ لی اور شہید پولیس ملازمین کے لواحقین کو30،30 لاکھ روپے کے امدادی چیک دیئے۔وفد نے کراچی پولیس آفس کا دورہ بھی کیا اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کی سربراہی میں پولیس کے تفتیشی افسران سے ملاقات کی۔

چینی قونصل خانے پر ناکام دہشت گردی کے مقدمہ کی نگرانی کرنے والے ڈی آئی جی ساوتھ جاوید عالم اوڈھو، ایس ایس پی پیر محمد شاہ، ایس ایس پی فارن سیکورٹی بشیر بروہی، دیگر افسران اور شہید اہلکاروں کے اہلخانہ بھی چینی وفد سے ملاقات میں موجود تھے۔چینی وفد نے بعدازاں سی ٹی ڈی کے دفاتر پہنچ کر کاونٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ کے افسران سے ملاقات کی۔چینی پولیس حکام نے قونصلیٹ پر دہشت گردوں کی کارروائی کے دوران شہید ہونے والے دو اہلکاروں کے لواحقین کی امداد کیلئے چینی پولیس کی جانب سے فی کس 30 لاکھ روپے کی امداد کے چیک دیئے۔وفدکے ارکان کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس کے دونوں اہلکاروں نے قربانیاں دے کر پولیس فورس اور پاکستان کا نام روشن کیا۔ ان کی کوشش سے چینی قونصلیٹ پر دہشت گردی ناکام ہونے سے پاکستان اور چین کے مابین رشتہ مزید مضبوط ہوا ہے۔کراچی پولیس حکام سے بات چیت کرتے ہوئے چینی پولیس حکام نے کہا کہ چین کی وزارت داخلہ اور پولیس کراچی پولیس شہید اہلکاروں کے شکر گزار ہیں۔شہید اہلکاروں کے لواحقین کیلئے چینی قونصلیٹ کی جانب سے بھی فی کس 30 لاکھ روپے کی امداد دی جا چکی ہے۔ چین کے شہری بھی شہیدوں کے لواحقین کیلئے فنڈ ریزنگ کررہے ہیں اور مزید غیرمعمولی امدادی رقم لواحقین کو دی جائے گی۔کراچی پولیس چیف کی ٹیم نے وفد کے ارکان کو چینی قونصلیٹ پر دہشت گردی کی تفتیش کے حوالے سے آگاہی دی۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…