اسلام آباد ( آن لائن) معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہاہے کہ مسلم لیگ نے کی حکومت نے تھرکول منصوبے کی فنڈنگ روک دی ، میں تھر کول پر حکومتی ٹیم کوگائیڈ کررہاتھا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا کہ میں تھر کول پر حکومت کی ٹیم کو گائیڈ کررہا تھا ، پراجیکٹ ٹیم نے 2012میں تھر کول میں کوئلے سے گیس بناکردکھائی اور اس وقت کے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف
نے وہاں جا کر اس عمل کودیکھا او ر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اب بجلی بنانے کیلئے قدم بڑھایا جائے اور بجلی بنانے کیلئے فنڈز بھی دیئے گئے۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد بجلی بنائی گئی اس عمل پر تین بلین رو پیہ مزید خرچ ہوگیا لیکن جیسے ہی پیپلز پارٹی کی حکومت ختم ہوئی اور مسلم لیگ ن کی حکومت آئی تو اس منصوبے کی فنڈنگ بند کردی گئی اور آج تک اس کیلئے کوئی فنڈنہیں دیا گیا جس کی وجہ سے منصوبہ فیل ہوگیا۔