بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اورپیپلزپارٹی کی سینیٹرسسی پلیجو لڑ پڑے،سخت جملوں کا تبادلہ ،زلفی بخاری کو معافی مانگناپڑ گئی، حیرت انگیز صورتحال

datetime 7  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی) سینیٹ کی اوورسیز کمیٹی کے اجلاس کے دوران سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کے معاملے پر غور کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے بیان پر ان کا پیپلز پارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سینیٹر ہلال الرحمن کی صدارت میں سینیٹ کی اوورسیز کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کے معاملے پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران کمیٹی اراکین نے کہا کہ یہ بات بھی دیکھی جائے کہ کیا واقعی قیدی سے جرم سرزد ہوا یا مصیبت میں پھنس گیا ہے، فنڈز کی کمی کا کہہ کر پاکستانیوں کو بیرون ملک جیلوں میں بے آسرا نہیں چھوڑا جاسکتا۔کمیٹی اراکین کا کہنا تھا کہ مڈل ایسٹ میں کتنے پاکستانی قید ہیں، کمیٹی کو اس کی تفصیلات دی جائیں۔اجلاس کے دوران وزیر اعظم کے معان خصوصی زلفی بخاری اور پیپلز پارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو کے درمیاں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کسی شخص کی رہائی کے سلسلے میں کسی دوسرے ملک کے قانون میں مداخلت نہیں کرسکتے، ہمیں مجرموں کے تبادلے کے حوالے سے معاہدے کرنا ہونگے، ملک کا پیسہ استعمال کرنے کی دلیل بھی ہونی چاہیے۔بیرون ملک رہائش پذیر مجبور اور بے سہارا لوگ ہماری ترجیح ہیں، سعودی عرب میں اس کے علاوہ بھی کئی مجبور اور بے سہارا لوگ ہیں، ان مجبور لوگوں کی آواز ہم تک نہیں پہنچ سکتی۔زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ان 2 کیسز سے زیادہ مجھے اور لوگوں سے ہمدردی ہے، مذکوہ 2 کیسز سینیٹ کمیٹی میں آگئے اس لیے اہمیت اختیار کر رہے ہیں، بعض لوگ ایسے ہیں جن کے پاس وطن واپس آنے کے لیے ٹکٹس کے پیسے بھی نہیں۔سینیٹر سسی پلیجو کا کہنا تھا کہ آپ اس طرح کی بات نہیں کر سکتے، یہ کہنا درست نہیں کہ ایسے تو ہزاروں کیسز ہیں۔توجہ دلاو نوٹس آئے تو متعلقہ وزارت اس پر جواب دینے کی پابند ہے لیکن آپ نے کہہ دیا کہ یہ تو کوئی فورم ہی نہیں۔

اس پر وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ میں نے ایسا کچھ نہیں کہا، میں نے صرف یہ کہا کہ ایک کیس پر جذباتی نہیں ہونا چاہیے، اس سے زیادہ مستحق اور مجبور لوگ بھی موجود ہیں۔جس پر سسی پلیجو کا کہنا تھا کہ آپ نے کمیٹی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو کوئی فورم ہی نہیں۔بعد ازاں زلفی بخاری نے سینیٹ کمیٹی سے معذرت کرلی، جس پر سینیٹر سسی پلیجو کا کہنا تھا کہ اچھی بات ہے کہ زلفی بخاری نے معذرت کرلی ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…