راولپنڈی (این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نیب کے دفتر میں پیش ہوئے۔ جمعہ کو زلفی بخاری نیب راولپنڈی کی جانب سے آف شور کمپنیوں کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب کے سامنے پیش ہوئے۔نیب کے دفتر آمد کے موقع زلفی بخاری سے صحافیوں نے سوالات کی۔صحافی کے سوال پر کہ کیا نیب پراسیکیوٹر نے آپ سے لڑائی کے باعث استعفیٰ دیا ہے؟ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے جواب دیا کہ
اس سے بڑا کوئی جھوٹ ہو ہی نہیں سکتا، نیب پراسیکیوٹر کو جانتا ہی نہیں۔استعفے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ جو دو وزرا مستعفی ہوئے ان میں سے ایک پر ریفرنس تھا اور دوسرے وزیر پر جے آئی ٹی بنی تھی، میرا دوہری شہریت کا کیس ہے جس کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔زلفی بخاری کے مطابق میرے کیس میں کوئی چوری کا الزام نہیں اور کوئی ریفرنس نہیں جب کہ ای سی ایل میں میرے نام کے حوالے سے فیصلہ آنے والا ہے۔