اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) چیف جسٹس ثاقب نثار نے 12 دسمبر کو تھر کے دورے کا اعلان کر تے ہوئے حکومت سندھ کو انتظامات کرنے کی ہدایت کی اور کہا تھرکے صرف اچھے علاقے نہ دکھائے جائیں، تھرکے مسائل زدہ علاقوں پربھی توجہ دیں، تھرمیں پانی اورخوراک کے مسائل تشویشناک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تھر میں بچوں کی اموات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت میں چیف جسٹس نے تھر کی
صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے 12 دسمبر کو تھرکے دورے کاعلان کر دیا۔چیف جسٹس نے کہا 12 دسمبر کوتھر جا ئو ں گا، حکومت سندھ انتظامات کرے، تھرمیں خوراک کی قلت سے بچوں کی اموات کاسلسلہ جاری ہے،تھر کے صرف اچھے علاقے نہ دکھائے جائیں۔جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ تھرکے مسائل زدہ علاقوں پربھی توجہ دیں، تھرمیں پانی اورخوراک کے مسائل تشویشناک ہیں۔بعدازاں تھر میں بچوں کی اموات سے متعلق کیس کی سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔