پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے عارضی شیلٹر ہوم بنائے تو خیبرپختونخوا کی حکومت عارضی کے بجائے مستقل بنانے میں کامیاب ہو گئی، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں 5 سو بیڈ پر مشتمل جدید ترین شیلٹر ہوم قائم کر دیا گیا، دو منزلہ عمارت میں صاف ستھرے کمرے اور ہالز شامل ہیں، شیلٹر ہوم کی دیکھ بھال محکمہ سوشل ویلفیئر کرے گا، اس شیلٹر ہوم نے میں پانچ سو افراد رہ سکتے ہیں، اس شیلٹر ہوم کی خاص بات یہ ہے کہ
یہاں معذور افراد کے ویل چیئرز ہیں، اس کے علاوہ معذور افراد کو دوسری منزل تک لے جانے کے لیے ریمپ بھی موجود ہے، اس شیلٹر ہوم میں خواتین کے رہنے کی جگہ بھی موجود ہے، خیبرپختونخوا حکومت نے اس کے علاوہ چھ شیلر ہومز قائم کرنے ہیں یہ پہلا بڑا شیلٹر ہوم ہے جو مکمل ہو چکا ہے اور چند ہی روز میں وزیراعظم پاکستان عمران خان اس کا افتتاح کریں گے، اس کے علاوہ مختلف جگہوں پر دوسرے شیلٹرز ہوم پر بھی کام جاری ہے۔