اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

غیرملکی سرمایہ کاری تقریب میں وزیر ماحولیات سندھ نے حدیں پارکرلیں،غیرملکی مہمان بھی ششدر ، انتہائی افسوسناک صورتحال

datetime 6  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آ ئی این پی)وزیر ماحولیات سندھ محمد تیمور تالپور کی غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق ایک تقریب میں عدم توجہی نے سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے،تفصیلات کے مطا بق کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں حال ہی میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد زرِ مبادلہ کے حصول کی غرض سے بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا تھا،تقریب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھرپور انداز میں شرکت کی،

جس کے مہمان خصوصی وزیر ماحولیات سندھ محمد تیمور تالپور تھے،لیکن وزیر ماحولیات سندھ کی عدم توجہی کا یہ عالم تھا کہ ایک تو وہ مقررہ وقت سے ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے اور تقریب کے اختتام سے قبل ہی رخصت بھی ہوگئے، جس پر غیر ملکی سرمایہ کار حیران رہ گئے،اجلاس کا آغاز مہمان خصوصی تیمور تالپور کی غیر موجودگی میں ہی کیا گیا اور سابق سیکریٹری ماحولیات شمس الحق میمن نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا،جس کے بعد سب سے پہلے ماحولیاتی مطالعے کے اغراض و مقاصد پر خطاب ہوا، تقریب میں پائپ لائن منصوبے کے روس سے آئے ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر نے روسی زبان میں خطاب کیا،بعد ازاں ایک اور خطاب میں پائن لائن منصوبے کی اہم نکات بیان کیے گئے، لیکن صوبائی وزیر نہیں پہنچے، جس کی وجہ سے چائے کا وقفہ کیا گیا۔10 بجکر 50 منٹ پر پہنچنے کے بجائے صوبائی وزیر 12 بجکر 30 منٹ پر پہنچے اور پھر شرکا کو اپنے خطاب سے فیض یاب کیا۔ان کے خطاب کے بعد ابھی تقریب جاری ہی تھی کہ وزیر ماحولیات نے جانے کی اجازت طلب کرلی جس پر انہیں خدا حافظ کہنے کے لیے اجلاس کو پھر روکا گیا۔دوسری جانب تمام غیر ملکی سرمایہ کار وزیر ماحولیات کا تماشہ دیکھتے رہے۔وزیر صاحب کے جانے کے بعد تقریب دوبارہ شروع ہوئی اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا گیا۔اس تمام صورتحال کے بعد ذہن میں بس یہی سوال ابھرتا ہے کہ اگر ایسے ماحول میں بھی غیر ملکی سرمایہ کاری ہو رہی ہے تو پھر توجہ دینے پر سرمایہ کاری کا رجحان کیا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…