لاہور( این این آئی )ڈالر کی قیمت میں ہونے والے اضافے کی جوڈیشل انکوائری کے لیے صدر اور وزیراعظم کو خط لکھ دیا گیا ۔جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے لکھے گئے خط کی کاپی گورنر اسٹیٹ بنک اور وزارت خزانہ کو بھی ارسال کی گئی ہے ۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ سازش کے تحت کیا گیا ۔
صدر پاکستان اور وزیراعظم اس معاملہ کی جوڈیشل انکوائری کروائیں ،انکوائری سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج سے کروائی جائے ۔خط میں مزید کہا گیا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی اور یہ مافیا کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔جوڈیشل انکوائری میں ذمہ داروں کا تعین کرکے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔