اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے ملک بھر میں 18 بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کو ملک چھوڑنے کا حتمی حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایک ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ حکومتی فیصلے سے لاکھوں غریب افراد متاثرہوں گے۔غیر ملکی
میڈیا کو موصول ہونے والے دستاویزات کے مطابق متعلقہ حکام کی جانب سے مزید 20 این جی اوز کو بے دخلی کا حکم مل سکتا ہے۔بتایا گیا کہ چند ماہ قبل حکومت کی جانب سے تقریباً 38 عالمی این جی اوز کو ملک بھر میں جاری مختلف پروگرامز بند کرنے کا حکم دیا تھا۔