ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

گوادر میں چینی انجینئرز پر حملے کی کوشش ناکام ،سیکورٹی فورسز نے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا،قبضے سے ایسی چیزیں برآمد کہ کسی نے سوچاتک نہ ہوگا

datetime 6  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی)گوادر میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرکے بڑی تعدا د میں اسلحہ اورا یمونیشن قبضے میں لیکرچینی انجینئرز پرحملے کی کوشش ناکام بنادی۔ سیکورٹی فورسز کے ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو گوادر کے علاقے سربندر میں حساس ادارے کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو حراست میں لیکر 2جی تھری رائفل ،ایک پسٹل ،ایک ایم پی فائیو،ایک کلاشنکوف

،303بور کی 4رائفلیں ،ایک ایس ایم سی ،ایک بارہ بور رائفل ،مختلف اقسام کی یونیفارم ،ایک پیئر ڈی ایم ایس ،3واکی ٹاکی ،13راؤنڈ کور،ایک ڈگر،4بوتلیں ،8میگزین،مختلف اقسام کے 815راؤنڈز ،6جعلی نمبر پلیٹس قبضے میں لی۔ ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے دہشت گرد نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ علاقے میں کام کرنے والے چینی انجینئرز کو نشانہ بنانا تھا تاہم سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملادیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…