اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

زلفی بخاری ڈان نکلے، نیب پراسیکیوٹر کو احاطہ عدالت میں تلخ کلامی مہنگی پڑ گئی کس نے اور کیسے عمران شفیق کو خود استعفیٰ دینے پر مجبور کر دیا؟ نواز شریف کیخلاف پانامہ ٹیم کا حصہ رہنے والا احتساب بیورو کا وکیل کیسے فارغ کر دیا گیا؟ سنسنی خیز انکشاف

datetime 5  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے اسپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق کو وزیر اعظم کے مشیر زلفی بخاری کیخلاف سخت موقف اپنانا مہنگا پڑگیا اور ان سے استعفیٰ لے لیا گیا۔ عمران شفیقنواز شریف کیخلاف نیب کی نمائندگی کرنے والی پانامہ ٹیم کا بھی حصہ تھے، وہ اسحاق ڈار کیس میں بھی نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر بھی رہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب اسپیشل پراسیکیوٹر

عمران شفیق نے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کے مشیر زلفی بخاری کی دہری شہریت پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سخت موقف اپنایا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ مقدے کی سماعت کے بعد عدالت کے احاطے میں زلفی بخاری اور اسپیشل پراسیکیوٹر میں تلخ کلامی بھی ہوئی جس کے بعد اسپیشل پراسیکیوٹر کو نیب ہیڈ کوارٹرز بلا کر استعفیٰ طلب کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیشل پراسیکیوٹر کو بتایا گیا کہ اگر وہ استعفیٰ نہیں دیں گے تو انہیں ہٹا دیا جائے گا جس کے بعد انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ عمران شفیق نے استعفے میں موقف اپنایا ہے کہ بطور پراسیکیوٹر 88 فیصد مقدمات میں کامیابی حاصل کی اور ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے رہا ہوں۔دوسری جانب ترجمان نیب کے مطابق نیب کو ابھی تک اسپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا ہے۔ خیال رہے کہ عمران شفیق نواز شریف کیخلاف نیب کی نمائندگی کرنے والی پانامہ ٹیم کا بھی حصہ تھے، عمران شفیق اسحاق ڈار کیس میں بھی نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر رہے ہیں۔عمران شفیق نے گزشتہ روز العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں نیب کی جانب سے حتمی بحث کی تھی جب کہ عمران شفیق ہائی کورٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری کی اپیلوں کی پیروی بھی کر رہے تھے۔واضح رہے کہ زلفی بخاری وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے ہیں اور وہ وزیر اعظم کے

معاون خصوصی برائے اورسیز پاکستانی ہیں۔پی ٹی آئی کی حکومت سے قبل وہ عمران خان کے ہمراہ عمرے پر روانہ ہورہے تھے کہ ان کا نام بلیک لسٹ میں ہونے کی وجہ سے امیگریشن حکام نے انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا تھا تاہم کچھ دیر بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔زلفی بخاری کا نام آف شور کمپنیوں کے باعث پاناما لیکس میں بھی آیا ہے جس بنا پر نیب میں ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں وہ کئی بار نیب میں پیش بھی ہوچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…