ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

آصف زرداری نے پگڑی باندھ لی اب جیل جانے والے ہیں، شیخ رشید نے پیشگوئی کرتے ہوئے بڑا اعلان کردیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیدنے کہاہے کہ آصف زرداری نے پگڑی باندھ لی ہے اور اب وہ جیل جانے والے ہیں۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے پگڑی باندھ لی لگتا ہے اب وہ جیل جانے والے ہیں۔

ڈاکوؤں نے اس ملک کی معیشت کو نقصان پہنچایا، ریلوے ملازمین کے لیے بہتر منصوبے شروع کر رہے ہیں ، صحت اور تعلیم کے منصوبے بھی زیرغور ہیں، ایم ایل 2 اور3 کا بھی جلد افتتاح کیا جائے گا، ایک روزمیں 9 کروڑ70 لاکھ کی تاریخی آمدنی ہوئی اوراللہ سے مدد مانگی ہے منافع میں 10 ارب کا اضافہ کریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ کرائے جو بڑھائے ہیں ان پر30 دن بعد ریویوکرسکتے ہیں، ٹرینوں کے کرائے میں اضافے کی وجہ درآمدی قیمت زیادہ ہونا ہے، گرین لائن میں ایک کوچ بڑھانے جارہے ہیں، بلوچستان سے کراچی کیلئے دوستی ٹرینیں شروع کی ہیں، کوشش ہوگی نالہ لئی پرٹریک بچھایا جائے ، دس ٹرینیں ایک روپیہ لگائے بغیرشروع کی ہیں، تمام ریلوے اسٹیشنز پروائی فائی لگا رہے ہیں، ریلوے پرعوام نے اعتماد کیا ہے جب کہ ریلوے کی ترقی سے ہی سی پیک کی کامیابی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کی ترقی کا مہینہ دسمبر سے شروع ہوگا، ریل کے کرائے کا اضافہ صرف 40 ٹرینوں تک محدود ہے، 25 دسمبر سے فریٹ ٹرینیں شروع کر رہے ہیں، ریلوے آبادی کے 65 حصے سے گزرتی ہے اورپاکستان ریلوے میں روسی اورکورین بھی دلچسپی لے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…