پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

کتنے فیصد پاکستانی پی ٹی آئی حکومت کی 100روزہ کارکردگی سے مطمئن نکلے؟ چاروں وزرائے اعلیٰ میں کس کی کارکردگی بہتر رہی؟سروے کے ایسے حیران کن نتائج سامنے آگئے کہ جان کر کپتان کے ٹائیگرز شرم سے پانی پانی ہو جائیں

datetime 5  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے کہاہے کہ پاکستان کے صرف 27 فیصد عوام سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی موجودہ وفاقی حکومت 100 دن کے پلان پر عمل درآمد میں کامیاب رہی جب کہ 23 فیصد افراد کی رائے ہے کہ وفاقی حکومت اپنے 100 روزہ پلان پر عمل درآمد میں مکمل ناکام رہی ، وزرائے اعلیٰ کی کارکردگی کی بھی دوڑ لگ گئی ،

وزیراعلیٰ سندھ کے حوالے سے سب سے زیادہ 16 فیصد عوام نے مطمئن ہونے کی رائے دی۔وزیراعلی پنجاب کی کارکردگی سے 13 فیصد، وزیراعلی خیبرپختونخوا سے 10 فیصد اور وزیراعلی بلوچستان کی کارکردگی سے محض دو فیصد عوام مطمئن نظر آئے۔ وفاقی حکومت کے 100 دن کی کارکردگی پر انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کے ادارے تحت کیے گئے سروے میں عوام نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔یہ سروے چاروں صوبوں کے منتخب 2041 بالغ رہائشیوں کی رائے پر مبنی ہے۔یہ سروے 29 نومبر سے یکم دسمبر کے دوران کمپیوٹر اسسٹنٹ ٹیلی فونک انٹرویوز کی مدد سے کیا گیا۔وفاقی حکومت کی 100 دن کی کارکردگی سے متعلق 30 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ ابھی اس بارے میں کوئی تبصرہ کرنا انتہائی قبل از وقت ہے۔سروے کے مطابق مجموعی طور پر پی ٹی آئی کی حکومت سے مطمئن افراد کی شرح 47 فیصد رہی جب کہ صوبائی سطح پر دیکھا جائے تو خیبر پختونخوا کے 51 فیصد افراد اور پنجاب حکومت کی کارکردگی سے 43 فیصد لوگ مطمئن نظر آئے۔مجموعی کارکردگی کے لحاظ سے وزیراعلیٰ سندھ کے حوالے سو سے سب سے زیادہ 16 فیصد عوام نے مطمئن ہونے کی رائے دی۔وزیراعلی پنجاب کی کارکردگی سے 13 فیصد، وزیراعلی خیبرپختونخوا سے 10 فیصد اور وزیراعلی بلوچستان کی کارکردگی سے محض دو فیصد عوام مطمئن نظر آئے۔

اکثریت نے پنجاب کے پچھلے وزیراعلی کی کارکردگی کو موجودہ وزیراعلی سے بہتر قرار دیا۔پچھلی پنجاب حکومت سے مطمئن افراد کا تناسب 45 فیصد تھا جب کہ موجودہ پنجاب حکومت سے مطمئن افراد کا تناسب کم ہو کر31 فیصد ہو گیا ہے۔پاکستان کی سطح پر بھی شہباز شریف سے مطمئن افراد کا تناسب 34 فیصد اور موجودہ وزیراعلی پنجاب سے 26 فیصد افراد مطمئن ہیں۔

اس سوال پر کہ موجودہ پی ٹی آئی حکومت نے کون سے بہترین اقدامات کیے، 17 فیصد نے کرپشن کے خلاف کارروائی، 11 فیصد نے ڈیم کی تعمیر، 10 فیصد نے انسداد تجاوزات آپریشن، 6 فیصد نے پالیسی اصلاحات اور تین فیصد نے شیلٹر ہوم پروجیکٹ کو بہترین اقدام قرار دیا۔موجودہ حکومت کو کون سے پانچ بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، 22 فیصد نے مہنگائی میں کنٹرول، 9 فیصد نے غربت کا خاتمہ، 9 فیصد بیروزگاری پر قابو پانے، 7 فیصد نے کرپشن پر قابو اور 5 فیصد نے آئی ایم ایف کے قرض سے نمٹنے کو سب سے بڑا چیلنج قرار دیا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…