لاہور(نیوز ڈیسک )سابق وزیراعلی میاں شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر ڈاکٹروں نے اظہارِ تشویش کرتے ہوئے ان کا دوبارہ خون کا ٹیسٹ لینے کی ہدایت کی ہے جبکہ ان کے طبی معائنے کے لئے 9 رکنی اسپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل ، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان بورڈ کے کنوئیر مقررکر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نیب ٹیم شہباز شریف کو
فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں لے کر پہنچی جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا، شہباز شریف دو گھنٹے وہاں موجود رہے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر ڈاکٹروں نے اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بلڈ ٹیسٹ میں کینسر کی علامات واضح ہیں ۔اس موقع پر شہباز شریف نے ڈاکٹرز سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ متعدد بار کہنے کے باوجود نیب حکام نے میرا میڈیکل بورڈ بنانے میں سست روی دکھائی، ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو دوبارہ بلڈ ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے شہباز شریف سے ان کے مرض کی ہسٹری بھی پوچھی، ڈاکٹر چند روز تک اپنی سفارشات پیش کریں گے۔ دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے طبی معائنے کے لئے 9 رکنی اسپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ۔ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو دوبارہ بلڈ ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے شہباز شریف سے ان کے مرض کی ہسٹری بھی پوچھی، ڈاکٹر چند روز تک اپنی سفارشات پیش کریں گے۔ دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے طبی معائنے کے لئے 9 رکنی اسپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ۔ بورڈ میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم ، پروفیسر ڈاکٹر شہزاد کریم بھٹی ، پروفیسر ڈاکٹر کامران خالد خواجہ ، پروفیسر ڈاکٹر فرخ کمال ، پروفیسر ڈاکٹر بلقیس شبیر ، ڈاکٹر خضر گوندل اور ڈاکٹر محمد عدنان ہاشم شامل ہیں ۔ پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان کو بورڈ کا کنوئیر مقرر کر دیا گیا ۔