بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

اعظم سواتی نے جعلی دستاویزات کے ذریعے تنخواہ میں اضافہ کروانے والے دو افسران کوبحال کردیا،میڈیاپر خبر لیک ہونے کے بعدتحقیقات شروع

datetime 4  دسمبر‬‮  2018 |

؁ ؁اسلام آباد (آن لائن)پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے خفیہ ریکارڈ کی ٹیمپرنگ کرنے اور جعلی دستاویزات کے ذریعے تنخواہ میں اضافے کروانے والے دو افسران کیخلاف ایک بار پھر تحقیقاتی کمیٹی بنا نے کافیصلہ کر لیا گیا سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی کے وفاقی وزیر اعظم سواتی نے برطرف کئے گئے دونوں افسران کو صوبداری اختیارات کے ذریعے بحال کر دیا تھا ۔میڈیا رپورٹس سامنے آنے کے بعد تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق بی ایس 20-کے دو افسران حیدرزمان خٹک اور ڈاکٹر حفیظ اللہ خان اس سے قبل بھی کرپشن اور ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں برطرف ہو چکے ہیں۔وزارت سائنس کے سیکرٹری اور چیئر مین پی ایس ایف قیصر مجیدکا کہنا ہے کہ مزکورہ افسران کو مخصوص شرائط پر بحال کیا گیا ہے ان کے خلاف ایک نئی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو معاملے کی دوبارہ تحقیقات کرے گی تاہم افسران ایک بار پھرقصوروار ثابت ہوئے تو انہیں مستقل طور پر برطرف کر دیا جائے گا۔گریڈ 20کے افسر حیدر زمان خٹک کے خلاف غیر قانونی طور پر دو ممبر کمیٹی میں شرکت کرکے اپنی اور اپنے قریبی ساتھی ڈاکٹر حفیظ اللہ خان کی انکریمنٹ بڑھا دی تھی جس کی وہ کوئی واضح وجہ نہ دے سکے جبکہ ڈاکٹر حفیظ اللہ خان نے غیر قانونی طور پر اپنی اور اپنے ساتھی حیدر خٹک کی پرموشن کروائی تھی جس ۔بعدازاں میڈیا پر خبر لیک ہونے پر دونوں افسران کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں وہ قصوروار ثابت ہوئے اور انہیں برطرف کر دیا گیا تھا جس پر انہوں نے رٹ بھی فائل کی تھی تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے 16 اگست 2018کے روزدونوں افسران کے برطرفی کے حکم کو برقرار رکھنے کے احکامات جاری کئے تھے جبکہ وفاقی وزیر اعظم سواتی نے گزشتہ ماہ بحال کر دیا تھا جس فیصلے کو وزارت سائنس ملازمین و افسران شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ایک باقاعدہ 30نومبر بروز جمعہ تحریری طور پرچیئرمین کو ایک خط میں ان کے دوبارہ دفتر میں کام کرنے کی مخالفت بھی کی تھی ۔۔۔۔۔۔ذیشان کمبوہ



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…