تہران (این این آئی)ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکا کی جانب سے عائد پابندیوں پر خبرادر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کے تیل کی برآمد کو روکا تو پھر کوئی بھی تیل برآمد نہیں کرسکے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر روحانی نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کو علم ہونا چاہیے کہ وہ ایران کے تیل کی برآمد روکنے کی
صلاحیت نہیں رکھتا۔ایرانی صدر نے ہزاروں افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ہم اپنا تیل فروخت کر رہے ہیں اور یہ فروخت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ اگر وہ ایران کے تیل کی برآمد کو روکنے کا ارادہ رکھتا ہے تو پھر خلیج فارس سے کوئی بھی تیل برآمد نہیں کرسکے گا۔