اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کاؤنٹ ڈاؤن شروع،چیف جسٹس ثاقب نثارکب ریٹائرڈ ہورہے ہیں؟ نیا چیف جسٹس کون ہوگا؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 3  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سپریم کورٹ کے موجودہ جج صاحبان میں سے 8کو چیف جسٹس پاکستان کا منصب سنبھالنے کا موقع ملے گا۔تفصیلات کے مطابق آئین کے مطابق سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65سال مقرر ہے اور چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینئر ترین جج کو چیف جسٹس کا عہدہ تفویض کیا جاتا ہے ۔چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار آئندہ سال 17جنوری 2019ء کو ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔

سپریم کورٹ کے ججوں کی موجودہ سنیارٹی لسٹ کے مطابق 8جج صاحبان کوبالترتیب چیف جسٹس پاکستان بننے کاموقع میسر آئے گا۔جن میں مسٹر جسٹس آصف سعید خان کھوسہ، مسٹر جسٹس گلزار احمد، مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال، مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ، مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن، مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ، مسٹر جسٹس منیب اختراورمسٹر جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہیں۔ 18جنوری 2019 ء کو مسٹر جسٹس آصف سعید خان کھوسہ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالیں گے اور وہ سال 20دسمبر2019ء کو ریٹائرہو جائیں گے ،جس کے بعد مسٹر جسٹس گلزار احمد اس عہدہ پر فائزہوں گے ،وہ یکم فروری 2022 کو چیف جسٹس کے عہدہ سے ریٹائرہوں گے،2فروری 2022 ء کو مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال چیف جسٹس کا منصب سنبھالیں گے اور 16ستمبر 2023 تک اس عہدہ پر برقراررہیں گے ۔ جس کے بعد مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسی چیف جسٹس پاکستان ہوں گے ،جسٹس قاضی فائز عیسی25اکتوبر 2024ء تک چیف جسٹس پاکستان رہیں گے ۔جسٹس قاضی فائز عیسی کے بعد مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن چیف جسٹس مقرر ہوں گے ،جسٹس اعجاز الااحسن 4اگست 2025 کو ریٹائر ہو جائیں گے ،جسٹس اعجاز الااحسن کے بعد مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ چیف جسٹس پاکستان کے عہدہ پر فائز ہوں گے ،جسٹس سید منصور علی شاہ 27نومبر2027کو ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچیں گے ،جس کے بعد جسٹس منیب اختر کو چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالنے کا موقع ملے گا،

جسٹس منیب اختر13دسمبر 2028 کو ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ کر سبکدوش ہوں گے ،مسٹر جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس پاکستان ہوں گے ،وہ 22جنوری 2030 کو ریٹائرہوں گے ۔عدالت عالیہ کے دیگر 8جج صاحبان میں سے جسٹس شیخ عظمت سعیدآئندہ سال 27اگست ،جسٹس مشیر عالم 17اگست 2021 ،جسٹس مقبول باقر 4اپریل 2022 ، جسٹس منظور احمد ملک 30اپریل 2021 ،جسٹس سردار طارق مسعود 10مارچ2024 ،جسٹس فیصل عرب 4نومبر 2020 ،جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل 13جولائی 2022 اور جسٹس سجاد علی شاہ 13اگست 2022 کو ریٹائر ہوں گے ۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…