اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے سال 17۔2016 کے لیے سیاسی جماعتوں اور ممبران قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے اثاثوں کی مالیت 22 کروڑ 21 لاکھ 16 ہزار 406 روپے ہے جو پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں میں سب سے زیادہ ہے۔
دستاویزات کے مطابق پیپلز پارٹی کے اثاثوں کی مالیت 16 کروڑ 52 لاکھ 84 ہزار 423 روپے جب کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز 7 کروڑ 92 لاکھ 4 ہزار 355 روپے کے اثاثوں کی مالک ہے۔پاکستان تحریک انصاف 11 کروڑ 64 لاکھ 24 ہزار 836 روپے کے اثاثے رکھتی ہے جب کہ مسلم لیگ ق 5 کروڑ 81 لاکھ 480 روپے کی مالک ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق جماعت اسلامی کے پاس 11 کروڑ 6 لاکھ 53 ہزار 978 کے اثاثے ہیں، اے این پی 4 کروڑ 17 لاکھ 26 ہزار 350 روپے اور جمعیت علمائے اسلام ف 2 کروڑ 82 لاکھ 73 ہزار 592 روپے کی مالک ہے۔پاک سر زمین پارٹی کے اثاثوں کی مالیت 35 لاکھ 65 ہزار 818 روپے جب کہ پاکستان عوامی تحریک 19 لاکھ10 ہزار 434 روپے کے اثاثوں کی مالک ہے۔دستاویزات کے مطابق شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ 2 لاکھ 88 ہزار 268 روپے کے اثاثے رکھتی ہے جب کہ تحریک لبیک پاکستان کے اثاثوں کی مالیت صرف 30 ہزار 250 روپے ہے۔ الیکشن کمیشن نے سال 17۔2016 کے لیے سیاسی جماعتوں اور ممبران قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے اثاثوں کی مالیت 22 کروڑ 21 لاکھ 16 ہزار 406 روپے ہے جو پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں میں سب سے زیادہ ہے۔