جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان کے قبل از وقت انتخابات کے بیان پر ن لیگ کا حیرت انگیز ردعمل سامنے آگیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان وسابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اپوزیشن کو حکومت گرانے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت نہیں،عمران خان کی ٹیم اور ان کی کارکردگی حکومت گرانے کیلئے کافی ہے،حکومت چلانا عمران خان اور ان کی ٹیم کے بس کی بات نہیں،

قبل از وقت انتخابات کے بیان کے بعد وزیراعظم اپنی کرسی پرنہ بیٹھیں، جیل جانے والوں اور 150 سے زیادہ پیشیاں بھگتنے والوں کو این آر او کی ضرورت نہیں۔پیر کو اپنے ایک بیان میں ترجمان مسلم لیگ (ن) وسابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو حکومت گرانے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت نہیں،عمران خان کی ٹیم اور ان کی کارکردگی حکومت گرانے کیلئے کافی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چلانا عمران خان اور ان کی ٹیم کے بس کی بات نہیں،قبل از وقت انتخابات کے بیان کے بعد عمران خان اپنی کرسی پرنہ بیٹھیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جس وزیر اعظم کو اپنی حکومت پر اعتماد نہیں، وہ ایک منٹ بھی اپنی کرسی پر نہ بیٹھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی نااہلی چھپانے ے این آر او کی کہانی دہرائی۔ انہوں نے کہا کہ محمد شہباز شریف این آر او مانگنے والے کا نام بتانے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے علیمہ خانم کو این آر او دیا،علیمہ خانم کی منی لانڈرنگ کے پیچھے عمران خان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیل جانے والوں اور 150 سے زیادہ پیشیاں بھگتنے والوں کو این آر او کی ضرورت نہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو اہلیہ سے اپنے وزیر اعظم ہونے کا پتہ چلتا ہے، انہیں ٹی وی سے ڈالر مہنگا ہونے کا پتہ چلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام عمران خان کی حیثیت کو پہچان چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…