اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان، شہریار آفریدی،حمزہ شہباز،کیپٹن(ر)صفدر،مشاہد اللہ ،راجہ ظفر الحق،شیریں رحمان،رضاربانی، غلام بلور ،کس سیاسی رہنما کے پاس کتنی دولت ہے؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 3  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن کے مطابق ممبران اسمبلی کے سال 17۔2016 کے گوشواروں کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے اثاثوں کی کْل مالیت 3 کروڑ 86 لاکھ، 94 ہزار سے زائد ہے۔وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی ایک کروڑ 59 لاکھ، 98 ہزار 565 روپے رکھتے ہیں۔حمزہ شہباز کے اثاثوں کی کْل مالیت 41 کروڑ، 15 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہے۔

دستاویزات کے مطابق حمزہ شہباز کی زرعی زمینوں کی مالیت 3 کروڑ سے زائد غیر زرعی اراضی کی مالیت 13 کروڑ 64 لاکھ سے زائد ہے۔ اس کے علاوہ حمزہ شہباز کے پاس بینک میں 43 لاکھ 70 ہزار سے زائد رقم موجود ہے۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے اثاثوں کی کل مالیت 87 کروڑ 48 لاکھ 87 ہزار سے زائد ہے جب کہ کیپٹن صفدر کے ذمہ حسن نواز کے 2 کروڑ 89 لاکھ، 33 ہزار کے واجبات بھی ہیں۔مشاہد اللہ خان کے پاس 3 کروڑ روپے جب کہ راجہ ظفر الحق کے پاس 4 کروڑ روپے اور برجیس طاہر کے اثاثوں کی کل مالیت 2 کروڑ 78 لاکھ سے زائد ہے۔پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان 77 کروڑ سے زائد کے اثاثوں کی مالک ہیں جب کہ رضا ربانی 10 کروڑ روپے اور سلیم مانڈوی والا 3 کروڑ روپے کے اثاثے رکھتے ہیں۔اے این پی کے رہنما غلام بلور کے اثاثوں کی کل مالیت 20 کروڑ، 97 لاکھ سے زائد ہے جب کہ وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فروغ نسیم 17 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف 27 کروڑ، 34 لاکھ، 12 ہزار اور 731 روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔شہباز شریف نے شریف پولٹری فارمز، شریف ڈیری فارمز کی تفصیلات دیں، انہوں نے کوالٹی چکن اور رمضان شوگر ملز کے شئیرز خریداری کی تفصیلات بھی دیں۔سابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک 28کروڑ، 65 لاکھ اور 69 ہزار سے زائد روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

پرویز خٹک نے پلاٹس، مکان، اپارٹمنٹس، کمرشل بلڈنگز میں سرمایہ کاری کی دستاویزات ظاہر کیں۔سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے زرعی زمین، شاپنگ پلازوں میں بطور شیئر ہولڈرز سرمایہ کاری کی۔مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری 37 کروڑ 80 لاکھ 98 ہزار روپے سے زائد اثاثے ہیں۔ثناء اللہ زہری نے 60 تولہ سونا، کراچی اور خضدار میں گھر ظاہر کیے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 36 کروڑ 24 لاکھ 85 ہزار روپے سے زائد کے اثاثے رکھتے ہیں۔مراد علی شاہ کو والد نے تحفے میں زرعی زمین دی جس کی مالیت 3کروڑ روپے ہے، مراد علی شاہ کے پاس 100 تولہ سونا بھی ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…