جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

ملک میں پشتونوں کو ٹارگٹ کیا جا ر ہا ہے، بارڈر پرمینجمنٹ سسٹم کی موجودگی میں طاہر داوڑ کو کیسے افغانستان لے جایا گیا،غلام احمدبلورنے بڑے سوال اُٹھادیئے

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء غلام احمدبلو ر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو تحفظ د ینے میں مکمل طور پر نام ہو چکی ہے ،پولیس آ فیسر ایس پی طاہر داؤڑ کوایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اسلام آباد سے اغواء کیااور افغانستان میں بے دردی سے قتل کر کے لاش کو دفنایا،گزشتہ کئی سالوں سے ملک میں پشتونوں کو ٹارگٹ کیا جا ر ہا ہے

بعض لوگ اس ملک میں پشتونوں کی شہر یت کو نہیں مانتے اگر ہمیں وہ تسلیم نہیں کر تے تو ہم پختون اپنے لئے الگ ملک بنانے پرمجبورہوجا ئینگے آسلام آبادمیں بیٹھے حکمرانوں سے پوچھتے ہیں کہ پشتونو ں کے ساتھ کیوں ناروا سلوک کیا جا رہا ہے ایس پی طاہر داوڑ کو اغواء کر تے سیف سٹی میں کیو ں نہیں روکا گیاجبکہ آسلام آباد میں ہر چیک پوسٹ پرغریب عوام کو روکا جاتا اور تلاشی لیا جا تا ہے۔ان خیالات کااظہارنہوں نے گزشتہ روز ایس پی طاہر داوڑ قتل کے خلاف پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ے سے خطاب کر تے ہو ئے کیا جبکہ اس موقع پرعوامی نیشنل پارٹی کے مر کزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین ،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایمل ولی خان ،ایم پی ایز سردار بابک ، صلا ح الدین مومند،خوشدل خان،شازیہ اورنگزیب ،دانیال بلوراور دیگر کار کنوں نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔انہوں نے کہاکہ طاہر داوڑ کے قاتلوں کوفوری گرفتارکرکے سزادی جائے۔ پورے صوبے میں طاہر داوڑ کے قتل کے خلاف پر امن مظاہرے ہو رہے ہیں۔اعلیٰ عدالتیں بھی پختونوں کے قتل کے خلاف از خود نوٹس نہیں لے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہید طاہر داوڑ کے قاتلوں کی پوچھنے کیلئے تمام پختونوں کو نکلناچاہئے۔انہوں نے کہا کہ طاہر داوڑ اسلام آباد کیوں گئے تھے یہ ایک بہت بڑا سوال ہے اغوا ہونے کے بعد طاہر داوڑ کو سیف سیٹی میں کیوں نہیں روکا گیا، کیا شہرمیں لگائے گئے کیمرے ذمہ دار ہے لازم ہے یا پختونخوا پولیس اپنے افسر کے قتل سے متعلق اسلام آباد سے پوچھ لے،

بارڈر پرمینجمنٹ سسٹم کی موجودگی میں طاہر داوڑ کو کیسے افغانستان لے جایا گیا،افغان اور پاکستان دونوں حکومتوں کا کردار اس معاملے قابل افسوس ہے۔اس موقع پرمظاہرین اپنے خطاب میں میاں افتخار حسین کاکہناتھاکہ طاہر داوڑ کا قتل دہشت گردی کا انوکھا واقعہ ہے جس شخص کو خود قتل کی دھمکیاں مل رہی تھی اسکو تحفظ کیوں نہیں دیا گیا ،افغانستان لے جا کر قتل کرنے سے دونوں کے تعلقات خراب ہوئے بین الاقوامی اداروں سے طاہر داوڑ قتل کی تحقیقات کے متعلق انکی بیٹے کے موقف کی حمایت کرتے ہیں وفاق پنجاب اور کے پی حکومت تینوں اس قتل کے ذمہ دار ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…