جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پرویز خٹک کے داماد ، اعظم سواتی اور ایک پاکستانی ٹی وی اینکر نے میرے ساتھ کروڑوں درہم کا فراڈ کیا ہے ، معروف اماراتی بزنس مین منظر عام پر آگیا،چیف جسٹس سے بڑی اپیل کر دی، نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اماراتی بزنس مین حسین سجوانی نے وزیر دفاع پرویز خٹک کے داماداور بھانجے سینیٹر عدنان، وفاقی وزیرسینیٹر اعظم سواتی اور سینئر صحافی پرکروڑوں درہم فراڈ کا الزام عائد کر دیا، چیف جسٹس آف پاکستان سے معاملے کا نوٹس لیکر انصاف دینے کی اپیل، چیئرمین نیب نے اماراتی بزنس مین کی ویڈیو اعظم سواتی کے خلاف تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی

کو بھجوا دی، روزنامہ جنگ کے معروف صحافی وسیم عباسی نے بھی معاملے کے تمام کرداروں کے درمیان کاروباری تعلقات کا انکشاف کر دیا۔تفصیلات کے مطابق معروف اماراتی بزنس مین حسین سجوانی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے وزیر دفاع پرویز خٹک کے داماد اور بھانجے سینیٹر عدنان ، وفاقی وزیر سینیٹر اعظم سواتی اور پاکستان کے معروف سینئر ٹی وی اینکر پر کروڑوں درہم کا فراڈ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میںچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے انصاف کیلئے اپیل کرتے ہوئےحسین سجوانی کا کہنا تھا کہ یہاں عرب امارات میں سب ہی جانتے ہیں کہ پاکستان میں اس وقت ایک عادل اور انصاف پسند چیف جسٹس موجود ہیں جو جسٹس ثاقب نثار ہیں ۔ میں یہاں آپ کے ملک کے چند شہریوں کی بدولت سخت تکلیف میں ہوں جنہوں نے مجھے معاشی طور پر سخت نقصان پہنچایا ہے اور میرے ساتھ فراڈ کیا ہے۔ حسین سجوانی کا کہنا تھا کہ میں نے اس حوالے سے متعدد مرتبہ جے آئی ٹی سے رابطہ کیا اور اس حوالے سے میرا وزیراعظم عمران خان سے بھی رابطہ ہوا ہے کیونکہ مجھے نقصان پہنچانے والے ان کے سیاسی پارٹنرز ہیں۔ مگر وزیراعظم عمران خان بھی مجھے انصاف دینے میں ناکام رہے ہیں۔ مجھ سے اس حوالے سے بہت سے افراد نے رابطہ بھی کیا تاہم میں نے انہیں اس حوالے سے غیر ضروری محسوس کیا

یہ لوگ یا تو غیر ضروری تھے یا ان کا ان لوگوں سے رابطہ تھا جو کہ میرے ساتھ فراڈ میں ملوث ہیں ۔ اس موقع پر حسین سجوانی نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ان سے اس حوالے سے ایک معروف میڈیا گروپ کے سینئر ٹی وی اینکر نے بھی رابطہ کیا تاہم بدقسمتی سے وہ بھی مجھے ایک ملین درہم کا نقصان پہنچا گیا جس کی منی ٹریل کا ثبوت میرے پاس موجود ہے۔ حسین سجوانی نے اس موقع پر

چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عزت مآب میں آپ کو یہاں دراصل اب ان مرکزی کردار سے متعلق بتانے جا رہا ہوں جنہوں نے مجھے 40ملین درہم سے زائد کا نقصان مختلف مواقع پر پہنچایااور اس کے گواہ اور ثبوت میرے پاس موجود ہیں جو کہ میں سیاہ اور سفید دونوں صورتوںمیںپیش کر سکتا ہوں۔ ان افراد میں پہلے اعظم خان سواتی ہیں جن سے متعلق آپ کے میڈیا پر بھی خبریں چل رہی ہیں

جن سے متعلق میں بہت دیر سے بات کر تا چلا آرہا ہوں۔ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھے ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جائے جس پر میں وہ شواہد پیش کرسکوں جس کا میں دعویٰ کر رہا ہوںجس کی وجہ سے میرے نجی زندگی کو بھی نقصان برداشت کرنا پڑا ۔عزت مآب چیف جسٹس آف پاکستا ن مہربانی کر کے مجھے ایک انسان کے طور پر دیکھا جائے اور میری بات کو سنا جائے

کیونکہ جن لوگوں نے مجھے دھوکہ دیا اور میرے ساتھ فراڈ کیا وہ آپ کے ملک کے شہری ہیں ، انہوں نے آپ کے ملک کا نام بدنام کیا ہے ، اور ایک جمہوری پاکستان کے تشخص کو بھی مجروح کیا ہے۔ ان لوگوں نے نہ صرف خاندانی تعلقات کا بھی خیال نہیں کیا بلکہ ان تعلقات کو سخت ٹھیس پہنچائی ہے جو کہ آپ کے بزرگوں نے ہمارے ساتھ قائم کئے تھے۔ اس موقع پر میں دوسرے شخص

کا نام لینا چاہوں گا جس نے مجھے نقصان پہنچایا وہ عدنان سکندرزادہ خان ہے جو کہ پرویز خٹک کا رشتہ دار ہے۔ اور میرے پاس اس کے خلاف کافی شواہد اور رقوم کی منتقلی کی منی ٹریل بھی موجود ہے ۔ اس کے مرحوم والد کیساتھ میرے بہت اچھے تعلقات تھے جنہیں برے طریقے سے نقصان پہنچایا گیا جیسا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں ۔ میں نے اس کے ساتھ انویسٹمنٹ کی تھی ۔

اور وہ میرے ساتھ پہلے سے ہی فراڈ کی پلاننگ کر چکا تھا، مجھے اس کے خلاف انصاف چاہئے۔ عزت مآب چیف جسٹس آف پاکستان میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھے محفوظ اور یقینی پلیٹ فارم مہیا کیا جائے ، میں ہر طرح کی تحقیقات اور تفتیش کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں اور میں وہاں پر وہ ثبوت بھی پیش کروں گا جن کا میں نے ذکر کیا ہے، اور اس حوالے سے مزید تفصیلات اور

ان افراد کے خلاف ثبوت طلب کرنے پر فراہم کئے جائینگے۔ حسین سجوانی کے اس ویڈیو پیغام کے سامنے آنے کے بعد روزنامہ جنگ کے معروف صحافی جنہوں نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی جعلی ڈگری کے حوالے سے خبر بریک تھی وسیم عباسی بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ویڈیو میں ذکر کئے گئے کے تمام کرداروں سے میری بات ہوئی اور اب تک یہ

حقائق کنفرم ہوئے ہیں کہ تمام کردار ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے ہیں ۔اعظم سواتی اور پرویز خٹک کے داماد نے اس شخص کے ساتھ کروڑوں درہم کے کاروبار اور جھگڑوں کا اعتراف کیا۔اپیل کنندہ شخص متحدہ عرب امارات کا بڑا بزنس مین ہے اور اب معاملہ نیب کے پاس ہے ۔دوسری جانب چیئرمین نیب نے اپیل پر مبنی ویڈیو وفاقی وزیر اعظم سواتی کے آئی جی پولیس اسلام آباد

کے تبادلے کے کیس میں اثاثوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو بھیج دی،روزنامہ جنگ کے مطابق نیب کے ایک سینئر افسر کے مطابق جے آئی ٹی گزشتہ بدھ کو اس حوالے سے اعظم سواتی سے پوچھ گچھ کرچکی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حسین سجوانی پاکستان آکر بتانا چاہیں تو جے آئی ٹی سننے کو تیار ہے۔اپنی وڈیو میں سجوانی نے اعظم سواتی،

وزیر دفاع پرویز خٹک کے داماد سینیٹر عدنان خان پر 4 کروڑ 90 لاکھ درہم کی جعلسازی کاالزام عائد کیا، اعظم سواتی ، عدنان خان اور سینئر ٹی وی اینکر پر الزامات کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ وفاقی وزیر دبئی کی عدالت میں کیس پہلے ہی ہار چکے ہیں۔ عدالت نے حسین سجوانی کے خلاف کیس عدالت میں تیکنیکی بنیادوں پر مسترد یا خارج کردیا۔ اماراتی باشندے نے بتایا کہ

وہ پاکستانی سفارت کاروں سے پہلے ہی رابطوں میں ہیں اور انہیں کروڑوں درہم کے فراڈ کے بارے میں بتایا۔ سجوانی کے خلاف مقدمہ ہارنے کے الزامات پر سواتی نے کہا کہ وہ سجوانی کے خلاف سول کیس جیت گئے، متحدہ عرب امارات کی ہائی کورٹ نے ان کی اپیل بھی مسترد کی۔ سپریم کورٹ سے بھی اپیل مسترد ہونے پرسجوانی کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے اور جائیداد ضبط کرلی گئی

جو عدالت کی جانب سے جلد نیلام کردی جائے گی۔ سواتی نے کہا کہ امارات کی عدالت نے مجھے ادائیگی نہ کرنے پر سجوانی کاپاسپورٹ ضبط کیا۔عدنان خان نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے سجوانی کے ساتھ کاروبار ضرور کیا لیکن ایل پی جی معاہدہ اور سینیٹ انتخاب کے لئے سجوانی سے پیسے لینے سے انکار کیا۔ انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ اس معاملے میں تحریک انصاف

کی قیادت نے سجوانی سے کوئی رابطہ کیا۔اخبار کے رابطہ کرنے پر سجوانی کا کہنا تھا کہ وہ کبھی گرفتار نہیں ہوئے البتہ وہ مقدمہ ہارے اور ان کا پاسپورٹ ضبط ہوا۔ اماراتی باشندے نے پاکستانی عدالتوں میں مقدمہ لڑنے کے لئے احمد رضا قصوری کی خدمات حاصل کیں لیکن انہوں نے جے آئی ٹی میں پیشی کے لئے فوری پاکستان آنے کے امکان کو مسترد کردیاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…