منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

کوئی قرضہ نہیں ملے گا اگر۔۔۔آئی ایم ایف نے پاکستان کو اچانک شدید جھٹکا دے دیا، پاکستانی عوام کیلئے پریشان کن خبر آگئی

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف بیل آئوٹ پیکیج کے حصول میں حکومت کو شدید مشکلات کا سامنا، عالمی مانیٹری فنڈ نے گیس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے، نقصان میں چلنے والے حکومتی اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی شرائط رکھ دیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا بھی اختتام ہو گیا ہے

اور اس موقع پر محسوس ہو رہا ہے کہ پاکستانی حکومت کو آئی ایم ایف بیل آئوٹ پیکیج کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا درپیش ہے۔ پاکستان کو عالمی مانیٹری فنڈ سے قرض کیلئے اس کی جانب سے عائد کی جانیوالی شرائط تسلیم کرنا پڑینگی اور آئی ایم ایف نے اس حوالے سے واضح طور پر بتا دیا ہے کہ شرائط کی منظوری پر ہی قرض مل سکے گا۔ آئی ایم ایف نے حکومت کو گیس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے، نقصان میں چلنے والے حکومتی اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی شرائط رکھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اگلے ہفتے اپنی ایولیوایشن رپورٹ پاکستانی حکومت کو دیدے گی جس میں سخت ترین شرائط عائد کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اب تک کے پاکستانی حکام کیساتھ مذاکرات میں آئی ایم ایف ٹیم نےنئے ٹیکسز کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی پروگرام میں معروف اینکر عاصمہ شیرازی نے وزیر خزانہ اسد عمر سے سوال کیا کہ کیا آئی ایم ایف نے قرضے کے حصول کیلئے پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام پر پابندیاں عائد کئے جانے کی بات کی ہے ، کیا یہ بات سچ ہے جس پر وزیر خزانہ اسد عمر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ اب تو آئی ایم ایف ٹیم پاکستان آچکی ہے سب پتہ چل جائیگا تاہم میرا ذاتی تجزیہ ہے کہ آئی ایم ایف معیشت سے باہر کسی قسم کی

کوئی بات نہیں کریگا۔ یہ بات ایسے ہو سکتی ہے کہ آئی ایم ایف کے شیئر ہولڈرز میں سے کوئی ملک یہ بات کرے۔ ظاہر ہے کہ پاکستان کو قرضے کے حوالے سے آخر میں بورڈ نے فیصلہ کرنا ہے اور آئی ایم ایف بورڈ کے ممبرز تو اس قسم کے معاملات اٹھا سکتے ہیں۔ ابھی تک نہیں اٹھائے تاہم اٹھا سکتے ہیں۔ مگر میرے خیال میں آئی ایم ایف براہ راست ایسی بات نہیں کریگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…