اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی کو دنیا کی 500 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل کرلیا گیا جبکہ ایشین رینکنگ میں یہ 76ویں نمبر پر ہے۔ یونائیٹڈ سٹیٹس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ کی جانب سے جاری یونیورسٹیز کی رینکنگ میں قائد اعظم یونیورسٹی ایشین رینکنگ میں ٹاپ 100 میں بھی آنے والی واحد پاکستانی یونیورسٹی ہے۔اسی رینکنگ کے مطابق آغا خان یونیورسٹی کراچی572 ویں نمبر پر ہے۔ یونائٹیڈ سٹیٹس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ
امریکہ میں تعلیم کے موضوعات پر لکھنے والا ایک بڑا جریدہ ہے جو گزشتہ 33 سال سے کام کر رہا ہے۔ عالمی رینکنگ کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی پہلے، مساکو اسٹیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دوسرے، سیٹین فورڈ یونیورسٹی تیسرے، یونیورسٹی کیلیفورنیا چوتھے، بارکلے پانچوں، یونیورسٹی آف اکسفورڈ چھٹے، کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ ٹیکنالوجی ساتویں، یونیورسٹی آف کیمرج آٹھویں، کولمبیا یونیورسٹی نویں اور پرنسٹن یونیورسٹی دسویں نمبر پر آگئی۔