گوجرانوالہ (نیوز ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ کے علاقائی بینچ کے مطالبہ پر ضلعی عدالتوں کی تالہ بندی چوتھے روز بھی جاری رہی ، گوجرانوالہ میں وکلا نے سیشن کورٹ میں جوڈیشل ریسٹ ہا ئو س پر دھاوا بول دیا اور جوڈیشل مجسٹریٹ کو ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دینے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے علاقائی بینچ کے مطالبہ پر ضلعی عدالتوں کی
تالہ بندی چوتھے روز بھی جاری رہی ، ، گوجرانوالہ میں جوڈیشل ریسٹ ہا ئو س کے گیٹ کو تالہ لگا دیا اور وکلا نے تفتیشی آفیسر کو زبردستی واپس بھجوا دیا۔ وکلا نے جوڈیشل کالونی کے داخلی گیٹ کو بھی تالہ لگا کر بند کر دیا اور ملزمان کا جسمانی اور جوڈیشل ریمانڈ نہیں دینے دیں گے ۔اس سے قل وکلا نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے ججز گیٹ کو بھی تالہ لگایا۔ وکلا خصوصی عدالتوں کے داخلی دروازوں کو پہلے ہی تالے لگا کر بند کر چکے ہیں، تالہ بندی سے ججز، پولیس اور سٹاف احاطہ کے اندر بند ہوگئے۔ وکلا نے لاہور ہائی کورٹ کے علاقائی بینچ کے مطالبے کیلئے نعرے بازی بھی کی۔عدالتوں کی تالہ بندی سے انصاف کا نظام جام ہوگیا، 4 روز میں 8 ہزار سے زائد مقدمات میں سماعت نہ ہوسکی، داخلی دروازوں کی تالہ بندی کے باعث جوڈیشل افسران اور سٹاف چوتھے روز بھی عدالتوں میں نہ پہنچ سکے۔ ڈسٹرکٹ بار کے وکلا نے اپنے دفاتر کو بھی تالے لگا دیئے، نوجوان وکلا نے سائلوں کے نئے مقدمات نہ لینے کا اعلان کر دیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ بنچز کے قیام کیلئے پنجاب مختلف شہروں میں وکلا نے احتجاج کیا تھا۔ فیصل آباد میں وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے کچہری میں توڑ پھوڑ کی جبکہ ڈی سی کو زبردستی اجلاس سے اٹھا دیا تھا۔ اس موقع پر پولیس اہلکار بھی موجود تھے۔ وکلا نے سڑک پر ٹائر جلا کر ہر طرح
کی ٹریفک بند کر دی اور شدید نعرے بازی۔ وکلا کا کہنا تھا کہ اہم شہروں میں ہائیکورٹ کے بنچز کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ٹیکسٹا ئل سٹی میں ہا ئیکورٹ بینچ کے قیام کے لیے ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی وکلای نے سیشن کورٹ کے دونوں گیٹوں پر کر سیاں لگا کر گیٹ بند کر دییکو ئی بھی وکیل کسی بھی عدا لت میں پیش نہیں ہوا عدا لتی امور ٹھپ سینئر وکلاء پر
امن احتجاج جبکہ جو نیئر وکلاء مشتعل ہائیکورٹ بینچ کے قیام تھ ہڑتال جاری رہے گی ارباب اختیار ہوش کے ناخن لیں عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کر نے کے لیے ٹیکسٹا ئل سٹی میں ہا یئکورٹ بینچ کا قیام عمل میں لا ئیں ریجن بھر کے وکلاء کی مشتر کہ میٹنگ تفصیل کے مطا بق ٹیکسٹا ئل سٹی میں ہا ئیکورٹ بینچ کے قیام کے لیے ہڑتال تیسرے روز بھی جا ری وکلاء نے سیشن کورٹ
کے دونوں گیٹوں کے با ہر کرسیاں لگا کرگیٹ بند کر دیے اور سا ئلین کا دا خلہ مکمل طور پر بند کر دیا جس کی وجہ سے عدا لتی امور مکمل طور پر ٹھپ ہو گئے ذرائع کے مطا بق سیشن کورٹ فیصل آباد میں روزانہ 10سے 12ہزار مقدمات کی سماعت ہو تی ہے دور دراز سے مختلف مقدمات کی سماعت کے لیے آئے ہو ئے سا ئلین وکلاء اور حکو مت کو بدعا ئیں دیتے رہے ہڑتال کے موقعہ
وکلاء بھی دوڈھڑوں میں تقسیم ہو گئے سینئر کلاء پر امن رہ کر احتجاج کر نا چا ہتے ہیں جبکہ جو نیئر وکلاء مشتعل ہو کر احتجاج میں شدت لا نا چا ہتے ہیں وکلاء کے احتجاج کی وجہ سے ضلع کونسل چوک سے ایگری یو نیورسٹی تک روڈ مکمل طور پر بند ہو نے سے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم رہا عوام پریشا نی کا سا منا رہا فیصل ریجن کے چاروں اضلاع کی بار کے صدور
اور سیکٹر ی کا مشترکہ اجلاس میں ہا ئیکورٹ بینچ کے قیام تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ ریاست فیصل آباد ریجن جس کے 53فیصد سے زا ئد مقدمات لا ہور ہا ئیکورٹ میں زیر سماعت ہیں اس ریجن کے عوام کو گھر کی دہلیز پر سستا انصاف فرا ہم کر نے کی ذمہ داری پوری کر ئے۔