منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نیب نے مختلف مقدمات میں مطلوب 24 افراد کے نام، پتے اور تصاویر جاری کردیں

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) نیب ملتان نے مختلف مقدمات میں مطلوب 24 افراد کے نام، پتے اور تصاویر جاری کردیں۔ ان ملزمان میں ریاض احمد ولد غلام محمد، 50 آئی ای، سٹارگیٹ، مون آرکیڈ شاہراہ فیصل کراچی، عتیق الرحمن صابر، محمد اعجاز مکان نمبر7، بلاک ایچ وہاڑی، رہائشی مکان نمبر204/257قاسم کالونی بہاولپور، میاں نوید عزیز، باغبانپورہ لاہور، محمد سعید ظفر، گلگشت کالونی ملتان، منتظر مہدی خان، جتوئی شہر ضلع مظفر گڑھ،

محمد اسلم زیب، چوک شاہ عباس ملتان، محمد اکرم، چوک شاہ عباس ملتان، انجم، والٹن روڈ لاہور، ملک محمد بلال، ایم ڈی اے چوک ملتان، محمد فاروق رضا، تحصیل جہانیاں ضلع خانیوال، سہیل احمد، تحصیل کمالیہ، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ، اﷲ بخش، محکہ خورشید آباد مظفر گڑھ، تنویر راشد خان، سبزہ زار کالونی ملتان، محمد ہمایوں، لاہور کینٹ، مقبول حسین، لاہور کینٹ، شیخ شہزاد، لاہور کینٹ، ظفر اقبال، لاہور کینٹ، سیف الملوک، لاہور کینٹ، سید غلام جیلانی، تحصیل تونسہ، ڈسٹرکٹ ڈی جی خان، عطاء محمد، تحصیل تونسہ، ڈسٹرکٹ ڈی جی خان، اﷲ دتہ، تحصیل تونسہ، ڈسٹرکٹ ڈی جی خان، محمد عرفان، تحصیل کوٹ چٹھہ، ڈسٹرکٹ ڈی جی خان، سید حسن مہدی، تحصیل تونسہ، ڈسٹرکٹ ڈی جی خان شامل ہیں۔ نیب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو ان ملزمان کے بارے میں علم ہو تو فوراً قومی احتساب بیورو نیب ملتان کو مسیج/کال، واٹس ایپ، فون اور فیکس پر اطلاع دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب)نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور ان کے بھائی سلمان شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی، دونوں بھائیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے،مسلم لیگ (ن)کے رہنما حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف غیر قانونی پل اور 56 کمپنیوں سے مبینہ تعلق کی تحقیقات جاری ہیں جس کی بنا پر نیب نے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔

نیب ترجمان کے مطابق دونوں بھائیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ نیب حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی بھی تحقیقات کررہا ہے اور انہوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے حفاظتی ضمانت حاصل کررکھی ہے جب کہ نیب نے آشیانہ اقبال ہاسنگ کیس ان کے والد شہبازشریف کو بھی حراست میں لے رکھا ہے۔اس سے قبل نیب کی جا نب سے مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شر یف اور خوا جہ سعد رفیق کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفا رش کر رکھی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…