اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ اینٹی کرپشن نے جہانگیر ترین اور ارباب غلام رحیم کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے مشرف دور میں انڈسٹریل پارک کیلئے کورنگی میں 250ایکڑ زمین کی غیر قانونی منتقلی کے کیس میں تحریک انصاف کے نا اہل رہنما جہانگیر ترین اور سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشرف
دور میں انڈسٹریل پارک کیلئے کورنگی میں 250ایکڑ زمین جس کی مالیت ڈھائی ارب روپے بتائی جاتی ہے الاٹ کی گئی تھی جس پر انڈسٹریل پارک بننا تھا تاہم 14سال سے یہ زمین بیکار پڑی ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے زمین کی الاٹمنٹ ختم کرنے کی بھی سفارش کی ہے جبکہ قومی خزانے کو نقصان پہنچنےپر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ اپنی سفارشات میں کیس نیب کو بھی منتقل کرنے کا کہا ہے۔