جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

چیف جسٹس ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ میں چند ماہ باقی لیکن ان کے بعد کون پاکستان کا چیف جسٹس ہو گا؟نام سامنے آگیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ میں چند ماہ باقی، ان کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان کا منصب کون سنبھالے گا؟سپریم کورٹ کے کونسے جج جسٹس ثاقب نثار کے بعد اہم عہدے پر فائز ہونگے، نام سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ میں اب چند ہی ماہ باقی رہ گئے ہیں

اور وہ آئندہ سال 17جنوری 2019کو ریٹائر ہو جائینگے۔ جسٹس ثاقب نثار کے بعد جسٹس آصف سعید خان کھوسہ چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالیں گے اور ان کے بعد بالترتیب سپریم کورٹ کے موجودہ ججز میں سے 7جج چیف جسٹس کے عہدے پر براجمان ہونگے۔ جودہ چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کی آئندہ سال 17جنوری 2019ء کو ریٹائرمنٹ کے بعد جن 8ججوں کو باالترتیب یہ عہدہ سنبھالنے کا موقع ملے گاان میں مسٹر جسٹس آصف سعید خان کھوسہ، مسٹر جسٹس گلزار احمد، مسٹر جسٹس عمر عطاء بندیال، مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ، مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن، مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ، مسٹر جسٹس منیب اختراورمسٹر جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہیں،آئین میں سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65سال مقرر ہے جبکہ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینئر ترین جج کو چیف جسٹس کا عہدہ تفویض کیا جاتا ہے ،سپریم کورٹ کے ججوں کی موجودہ سنیارٹی لسٹ کے مطابق 8جج صاحبان کوچیف جسٹس پاکستان بننے کاموقع میسر آئے گا جبکہ اتنی ہی تعداد( 8)میں جج صاحبان اس عہدہ پر پہنچنے سے قبل ہی ریٹائر ہوجائیں گے۔جسٹس ثاقب نثار کے بعد بالترتیب چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالنے والوں میں مسٹر جسٹس آصف سعید خان کھوسہ، مسٹر جسٹس گلزار احمد، مسٹر جسٹس عمر عطاء بندیال، مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ، مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن، مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ، مسٹر جسٹس منیب اختراورمسٹر جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہیں۔



کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…