لاہور (نیوز ڈیسک)صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کی ویڈیو لیک ہونا پیمرا قوانین کے خلاف تھا، میڈیا صرف کسی ایونٹ کی ویڈیو جاری کرسکتا ہے، کسی کے ذاتی کیمرے سے بنائی گئی ویڈیو چلانا پیمرا قوانین کے تحت جرم ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے لاہور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کی ویڈیو لیک ہونے سے متعلق کسی پر الزام نہیں لگایا گیا،
کسی کی ذاتی ویڈیو کو لیک کرنا قانون کیخلاف ہے، ویڈیو کو اسپیکر پنجاب اسمبلی کے آفس سے جاری نہیں کیا گیا، ایک خاندان میں بھی زبانی کلامی کئی معاملات سامنے آتے ہیں، اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ خاندان تباہ ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ پرویز الٰہی کی ویڈیو لیک ہونا پیمرا قوانین کے خلاف تھا، میڈیا صرف کسی ایونٹ کی ویڈیو جاری کرسکتا ہے، کسی کے ذاتی کیمرے سے بنائی گئی ویڈیو چلانا پیمرا قوانین کے تحت جرم ہے۔