جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

پاکستان کے اہم ترین ادارے میں کروڑوں کی خوردبرد،ادارے کے ملازمین نے 10کروڑ 10لاکھ سے زائد کی رقم اپنے اور اپنے اہل خانہ کے اکائونٹس میں کس طریقے سے منتقل کی؟سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سرکاری قومی بچت اسکیم میں بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کا انکشاف ہوا ہے جس میں ادارے کے اہلکار 70 لاکھ سے زائد بچت کنندگان کا اعتماد مجروح کرتے ہوئے مبینہ طور پر 20 کروڑ روپے کی بد عنوانی کے مرتکب ہوئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس دھوکہ دہی کا انکشاف لاہور میں کچھ افراد کے 10 سالہ سرٹیفکیٹ کی میچیورٹی پر ہوا جس میں یہ بات سامنے آئی

کہ ادارے کے ملازمین نے 10 کروڑ 10 لاکھ سے زائد رقم اپنے ذاتی اور اہلِ خانہ کے اکاؤنٹس میں منتقل کی جبکہ مزید 10 کروڑ روپے نکالنے کا سلسلہ جاری تھا۔اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سینٹرل ڈائریکٹوریٹ قومی بچت کے ڈائریکٹر برائے انسانی وسائل ندیم اقبال نے کہا کہ یہ ادارے میں اب تک کا سب سے بڑا فراڈ ہوسکتا ہے تاہم انہوںنے کہاکہ گزشتہ 15 سے 16 سال کے عرصے میں دھوکہ دہی کے محض 3 واقعات رونما ہوئے ہیں۔دوسری جانب سی ڈی این ایس کے ڈائریکٹر جنرل ارشد محمود نے اس بات کی تصدیق کی کہ قومی بچت ادارے کے ایک عہدیدار سمیت کچھ اہلکاروں پر مشتمل گروہ بہت منظم طریقے سے فراڈ کے ذریعے اکاؤنٹس میں رقم منتقل کرنے میں ملوث تھا۔انہوںنے کہاکہ ان افراد کے زیادہ تر منتقل کیے گئے فنڈز واپس نکلوالیے گئے ہیں اور یہ معاملہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سپرد کیا جاچکا ہے ٗ مزید کسی فراڈ سے بچنے کے لیے تمام تر ریکارڈ کے خصوصی آڈٹ کا حکم دے دیا گیا۔اس کے ساتھ ہی نظام کو بہتر بنانے اور اس کی خود کاری میں اضافہ کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ مستقبل میں اس قسم کے کسی واقعے کو دوبارہ رونما ہونے سے روکا جاسکے، قومی بچت کا ادارہ جرم اور بدعنوانی سے پاک ہونا چاہیے کیوں کہ یہاں عموماً غریب اور نچلے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی سادگی کی وجہ سے

دھوکے کا شکار ہوسکتے ہیں۔ادارے میں موجود ایک ذرائع نے بتایا کہ ابتدا میں یہ بات سامنے آئی کہ 12 اسپیشل اور ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کے 12 سو ایس سی-1 فارمز (جو بچت سرٹیفکیٹ کی خریداری کیلئے استعمال ہوتے ہیں) غائب ہیں، جس کے بعد چیک کیا گیا تو کمپیوٹرائزڈ معاملات میں مزید کچھ بے قاعدگیاں سامنے آئیں۔بعدازاں خالی سرٹیفکیٹ (این ایس-8) کو مینوئل طریقے سے چیک کیا گیا

تو معلوم ہوا کہ کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا مینوئل ریکارڈ سے مختلف ہے۔مثال کے طور پر این ایس-8 کے مینوئل ریکارڈ میں 10 لاکھ روپے مالیت کے ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کے لیے اس کی کھپت 71 ظاہر کی گئی تھی جبکہ کمپیوٹرائزڈ نظام میں اس کی تعداد 74 دکھائی گئی تھی۔اس فرق کا باریک بینی سے جائزہ لینے پر یہ بات سامنے آئی کہ اسی نوعیت کے 3 فارمز مختلف رجسٹریشن نمبروں کے

ساتھ جاری کیے گئے جس کے ڈیٹا ریکارڈ میں گڑ بڑ کر کے انہیں ’اِن کیشڈ‘ ظاہر کیا گیا جبکہ کاغذی دستاویزات میں ایسا کچھ درج نہیں تھا۔اس حوالے سے حکام کا کہنا تھا کہ فراڈ کرنے والے گروہ نے ایف آئی اے کی تحقیقات کے دوران 10 کروڑ 40 لاکھ روپے کی خرد برد کا اعتراف کیا جس میں 9 کروڑ 43 لاکھ روپے برآمد کروالیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق مزکورہ فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ اس قسم کی کسی دھوکہ دہی کے حوالے سے ملک بھر میں موجود تمام برانچوں کو متنبہ کیا جاچکا ہے اور انہیں اپنا ریکارڈ درست رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو سنجیدگی سے لیا جائیگا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…