گھر بیٹھے اپنی زمین کا ریکارڈ چیک کریں ، ترجمان پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے مطابق لینڈ ریکارڈز اور رجسٹری ریکارڈ ڈیٹا تک رسائی کو آسان بنانے کیلئے جدید منفرد خصوصیات کی حامل ایک نئی ایپ تیار کر لی گئی ہے ۔ صارفین اس ایپ سے گھر بیٹھے زمین کا ریکارڈ، رجسٹری ریکارڈ ،فرد، انتقال اور رجسٹری فیس کے شیڈول علاوہ ٹیکس کیلولیٹر کی سہولت استعمال کر سکتے ہیں۔
بیرون مُلک مقیم پاکستانی بھی پنجاب بھر میں واقع اپنی زمینوں کے حوالے سے تمام سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ صارفین حاصل کردہ معلومات کو آف لائن محفوظ کر سکتے ہیں ۔ یہ ایپ گوگل پلے سٹور پر ڈیجٹیل پی ایل آر اے کے نام سے موجود ہے۔ استعمال سے قبل لاگ ان ہونے کیلئے صارف کو رجسٹرڈ ہونا پڑے گا۔ یہ ایپ صارفین کیلئے ایک نعمت ثابت ہو گی۔ اور صارفین کے وقت اور پیسے دونوں کی بچت ہو گی۔
اپنی زمین کا ریکارڈ چیک کرنے کا طریقہ
ویب سائیٹ کے ذریعے اراضی ریکارڈ معلوم کرنے کا طریقہ’ پنجاب لینڈ ریکارڈ میں خسرہ نمبر کیسے چیک کر سکتے ہیں
درکار معلومات:
ضلع کانام، تحصیل کا نام، محال(موضع) کا نام، کھیوٹ نمبر یا متعلقہ شخص کا نام
سب سے پہلے دیے گئے http://plra.punjab-zameen.gov.pk لنک پر کلک کریں ۔
کلک کرنے سےہوم پیج کھل جائے گا جس پر درج ذیل آپشنز نظر آئیں گی۔۔
1۔ مالکان 2۔ کاشتکاران
اوپر دی گئی معلومات میں سے انتخاب کریں آیا کہ آپ اراضی مالک ہیں یا کاشتکاران
اس کے بعد
1. ضلع کا انتخاب کریں
2. تحصیل کا نتخاب کریں
3. محال (موضع) کا انتخاب کریں
4. محال (موضع) کا انتخاب کرنے کے بعد دو طریقوں سے ریکارڈ معلوم کیا جاسکتا ہے۔
· بذریعہ کھیوٹ(اگر آپ کو اپنا کھیوٹ نمبر معلوم ہوتو کھیوٹ نمبر درج کریں)
· بذریعہ نام ( کھیوٹ نمبر معلوم نا ہونے کی صورت میں نام درج کریں)
5. کھیوٹ نمبر یا نام درج کریں
کھیوٹ نمبر یا نام درج کرنے کے بعد تلاش کریں کے آپشن پر کلک کریں آپ کی مطلوبہ معلومات آپ کے سامنےآجائیں گی۔