ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

غیرقانونی گھر ہے اس نے توگرناہے لیکن۔۔۔۔! سپریم کورٹ نے تجاوزات کیس میں نظرثانی کی تمام درخواستیں پر انتہائی سخت فیصلہ سنادیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستا ن نے کورنگ نالہ تجاوزات کیس میں نظرثانی کی تمام درخواستیں مسترد کرتے ہوئے خاتون کوانسانی ہمدردی کے تحت 4 ماہ کی مہلت دیدی جبکہ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ افسوس سے کہناپڑتاہے ملک کوزیادہ نقصان پٹواریوں نے پہنچایا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے کورنگ نالہ تجاوزات کیس میں نظرثانی درخواستوں کی سماعت کی،متاثرہ خاتون سپریم کورٹ پیش ہوئی،درخواستگزار کے وکیل سردارلطیف کھوسہ نے موقف اختیار کیا

کہ میری موکلہ کاشوہرکینسرکامریض ہے، خاتون کابیٹا 18 سال کاہے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کہتے ہیں اس بنیادپرتجاوزات ہٹانے کاحکم واپس لے لیں؟چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کسی ایک فردکیلئے الگ حکم جاری نہیں کر سکتے،غیرقانونی گھر ہے اس نے توگرناہے لیکن 4 ماہ مہلت دے دیتے ہیں، افسوس سے کہناپڑتاہے ملک کوزیادہ نقصان پٹواریوں نے پہنچایا۔عدالت نے نظرثانی کی تمام درخواستیں مستردکردیں اورخاتون کوانسانی ہمدردی کے تحت تجاوزات ہٹانے کیلئے 4 ماہ کی مہلت دیدی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…