کراچی (نیوز ڈیسک) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پنجاب میں دنیا کی سستی ترین بجلی بن رہی ہے، گرمی بھی نہیں مگر اکتوبر میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، کے پی حکومت وفاق کے ساتھ تعاون نہیں کرتی تھی، حکومت کو عوام پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے۔ منگل کو فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمارے دور میں بجلی کے جو منصوبے لگے ان سے سستی ترین بجلی بنائی گئی، پنجاب میں 3600میگاواٹ بجلی بن رہی ہے، پنجاب میں دنیا کی
سستی ترین بجلی بن رہی ہے، گرمی بھی نہیں مگر اکتوبر میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، نئی حکومت کو مینجمنٹ کا کوئی تجربہ نہیں ہے، بجلی چوری ہورہی ہے تو آج تو پی ٹی آئی کی حکومت ہے، ان کو صرف دوسروں پر الزام لگانا آتا ہے، قائداعظم سولر پاور کا آڈٹ کرالیں، کے پی حکومت وفاق سے تعاون نہیں کرتی تھی، جو ادارے ان کی حکومت کی وجہ سے ہمارے ساتھ کام نہیں کر رہے تھے ان کو ان سے کام کروانا چاہیے، حکومت کو عوام پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے، مہنگائی سے غریب آدمی کی کمر ٹوٹ جائے گی۔