بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

اب یہ شہری گاڑی اور موٹر سائیکل نہیں خرید سکیں گےکیونکہ۔۔۔ عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں شہر میں بے ہنگم ٹریفک اور الیکٹرانک چالان کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے کیس کی سماعت کے دوران ای چلاننگ اور ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری کیلئے سیف سٹی اتھارٹی کے اقدامات کو سراہا۔ عدالت نے محکمہ داخلہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی اور موٹر سائیکل کی خریداری پر پابندی عائد کی جائے اور صرف ڈرائیونگ لائسنس کے حامل افراد کے نام ہی گاڑی اور موٹرسائیکل وغیرہ

کی ملکیت دی جائے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ محکمہ داخلہ جلد از جلد پوائنٹ سسٹم کو ٹریفک لائسنس کے ساتھ منسلک کرے اور اس ضمن میں آج ضروری اقدامات مکمل کر کے عدالت کو رپورٹ پیش کی جائے۔ معزز عدالت نے محکمہ داخلہ اور پی ٹی اے کو ہدایت کی کہ 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کرنے والے شہریوں کی لوکیشن اور نام سیف سٹی کو فراہم کی جائے تاکہ ان کی بہتر امداد کی جا سکے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ متعلقہ ادارے جلد از جلد تمام ریکارڈ کو انٹیگریڈ کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…