اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

لیگی دور میں لگنے والے پاور پلانٹس کے آڈٹ کا حکم ، حکومت کو ان پلانٹس سے فی یونٹ بجلی کتنے میں پڑ رہی ہے؟فواد چوہدری کی ایک اور دھواں دھار پریس کانفرنس، سار اکچا چٹھا کھول کر رکھ دیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (سی پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے پاور پلانٹس دنیا کی مہنگی ترین بجلی پیدا کر رہے ہیں، تمام پلانٹس کے آڈٹ کا حکم دے دیا گیا ہے، 2 کا آڈٹ شروع ہوگیا ہے جبکہ پنجاب میں لگائے گئے پلانٹس کی تحقیقات نیب نے شروع کردی ہیں۔ پی آئی ڈی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ لیگی حکومت نے قرضے لے کر ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔

مسائل کے حل کیلئے 8 سے 10 ماہ درکار ہیں۔بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت پاور پلانٹس سے حکومت کو 14 روپے 22 پیسے فی یونٹ بجلی مل رہی ہے ۔ صوبوں کو ہائیڈل پرافٹ میں سے 86 پیسے فی یونٹ حصہ دینا ہوتا ہے جبکہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو 45 پیسے فی یونٹ دینا ہوتا ہے ۔ 2 سال پہلے بجلی کی قیمت 12 روپے 90 پیسے تھی جبکہ اب بجلی کی قیمت بڑھ کر 15 روپے 53 پیسے فی یونٹ ہوگئی ہے۔ حکومت اس قیمت پر بجلی بنا کر صارفین کو 11 روپے 31 پیسے میں دے رہی ہے جس کی وجہ سے حکومت کو ہر یونٹ پر 2 روپے 63 پیسے نقصان ہورہا ہے۔ اس کا مقصد ہے کہ حکومت سردیوں میں روزانہ ایک ارب 2 کروڑ روپے روزانہ کا نقصان کر رہی ہے جبکہ گرمیوں میں یہی نقصان ایک ارب 80 کروڑ روپے ہوجاتا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا دور بجلی کے معاملات کے حوالے سے بدترین تھا کیونکہ ان کی سیاسی ساکھ نہیں تھی اس لیے وہ بڑے فیصلے نہیں کرسکے اور بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھائیں، نیپرانے کہا کہ بجلی کی قیمتیں بڑھائیں ورنہ ہر روز نقصان اٹھائیں گے کیونکہ بجلی پر سبسڈی کی وجہ سے 34 سے 36 ارب روپے ہر مہینے گردشی قرضے میں اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم سولر پلانٹ سے فی یونٹ 17 روپے میں پڑ رہا ہے۔

یہ دنیا کا سب سے مہنگا سولر پلانٹ ہے۔ بھکی، حویلی بہادر شاہ، پورٹ قاسم، ساہیوال کول پاور پلانٹ سمیت مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے ان پلانٹس کی وجہ سے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 32 پیسے اضافہ ہوا ہے کیونکہ یہ پلانٹس دنیا کی مہنگی ترین بجلی بنا رہے ہیں۔فواد چوہدری نے بتایا کہ تمام پلانٹس کے آڈٹ کا حکم دے دیا گیا ہے، 2 کا آڈٹ شروع ہوگیا ہے جبکہ پنجاب میں لگائے گئے پلانٹس کی تحقیقات نیب نے شروع کردی ہیں۔

ہم اداروں کو درست تو کریں گے ہی ساتھ ن لیگ کی حکومت کے کیے جانے والے مجرمانہ کھلواڑ کو بھی سامنے لائیں گے اور ذمہ دارارن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی جانب سے لگائے جانے والے منصوبے دنیا میں سب سے مہنگی بجلی پیدا کر رہے ہیں، آج لوگ کہتے ہیں کہ ماضی کی طرح اپوزیشن کے ساتھ اتفاق رائے سے چلا جائے۔

ہم نے اپنا مقدمہ عوام کے سامنے رکھ دیا ہے، آج مہنگی بجلی پیدا ہونے کی وجہ سے ہر ماہ گردشی قرضوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور ان کی مالیت 36 ارب روپے سے زائد ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا آخری سال بجلی کے حوالے سے بدترین سال تھا جس میں بجلی کی بندش اور اس کی تنصیبات کے حوالے سے بہت نقصان ہوا۔ ہم نے بجلی کی قیمت میں اضافہ اپنی خوشی سے نہیں کیا بلکہ نیپرا کی جانب سے سفارشات موصول ہوئی تھیں کہ اگر فوری طور پر بجلی کی قیمت میں اضافہ نہ کیا گیا تو ملک کو بہت بڑا نقصان ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنا مقدمہ عوام کی عدالت میں رکھ دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک کے حوالے سے تمام اہم فیصلوں پر قوم کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے اور حکومت کوئی فیصلہ عوام سے پوشیدہ رکھ کر نہیں کرے گی۔ فواد چوہدری نے ضمنی الیکشن میں دو سیٹوں پر شکست کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ کچھ جگہوں پر مسائل ہوئے ہیں ، اٹک اور بنوں کی سیٹ پر ہماری مخالف جماعتیں نہیں جیتیں بلکہ ہم ہارے ہیں کیونکہ وہاں پر ہمارے دو یا تین تین لوگ کھڑے ہو گئے تاہم اگر اپنے لوگ اکھٹے ہوتے تو نشستیں زیادہ ہوتیں ۔

فواد چوہدری کا کہناتھا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کیخلاف تمام جماعتیں اکٹھی تھی پھر بھی تحریک انصاف کا مقابلہ نہ کرسکیں،پی ٹی آئی نے نئی مثال قائم کی کہ کسی وزیر نے ضمنی انتخاب والے حلقے کا دورہ نہیں کیا ،ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ۔ان کا کہناتھا کہ ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت مکمل طور پر لاتعلق رہی ہے ، چیف منسٹر یا پرائم منسٹر نے کسی بھی ضلع کا دورہ نہیں کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…