اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ضمنی الیکشن کے بعد قومی و صوبائی اسمبلیوں میں الیکشن کمیشن نے پارٹی پوزیشن جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 36نشستوں پر ہونیوالے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے مجموعی طور پر 15جبکہ ن لیگ نے 11اور پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ ق اور اے این پی نے دو دو نشستیں حاصل کیں ، ضمنی انتخابات میں آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 11 نشستوں میں
سے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے چار چار نشستیں جیتیں، جبکہ مسلم لیگ ق نے 2 اور متحدہ مجلس عمل کے حصے میں ایک نشست آئی۔پنجاب اسمبلی کی 13 میں سے 6نشستیں مسلم لیگ ن اور5 پی ٹی آئی نےجیتیں، 2آزادا میدوار کامیاب ہوئے،کے پی کے کی 9 نشستوں میں سے 6 پی ٹی آئی ،2 اے این پی اور ایک مسلم لیگ ن نے جیتی ۔سندھ اسمبلی کی دونوں نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے، بلوچستان اسمبلی کی ایک نشست آزاد امیدوار نے جیت لی۔