لاہور(نیوز ڈیسک)سانحہ ماڈل ٹائون کے اشتہاری ملزم ایس پی ڈاکٹر فرخ لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار ۔پولیس نے ملزم کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ایس پی ڈاکٹر فرخ کو 15 اکتوبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا، ملزم کی جانب سے درخواست ضمانت عدالت میں دائر کر دی گئی۔یاد رہے انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں سابق آئی جی پنجاب
مشتاق سکھیرا سمیت 115 افراد پر فرد جرم عائد کی تھی جبکہ تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔عدالت نے سابق آئی جی کو فرد جرم پر دستخط کرنے کا حکم دیا تو مشتاق سیکھرا نے فرد جرم پر دستخط کرنے سے انکار کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ فرد جرم پڑھ کر سائن کریں، ورنہ عدالت اپنا حکم جاری کرے گی۔ عدالتی حکم کے بعد مشتاق سکھرا نے فرد جرم پر دستخط کر دیئے۔