اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ن لیگ فواد چوہدری کے پیچھے پڑ گئی، وزارت سے فارغ کرانے کیلئے ایسا کام کر دیا کہ جان کر وفاقی وزیر پریشان ہو جائینگے

datetime 13  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومتی وزراء کی بیوروکریسی کے معاملات میں مداخلت ناقابل قبول ہے،بیوروکریسی کسی فرد کے نہیں ملک و ریاست کے وفادار ہیں،وزیر اعظم نے تمام وزراء کوبیوروکریسی کے کام میں مداخلت نہ کرنے کا حکم دیا

لیکن وزیر اطلاعات فواد چوہدری سیاسی مداخلت کررہے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا جو کام نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا،بیوروکریٹس کو دبا میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے،اداروں کو سیاست سے پاک کرنے کے دعوے دھرے رہے گئے ہیں، لہذا یہ ایوان چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ فواد چوہدری کے بیان کا از خودنوٹس لیا جائے ،وزیر اعظم فواد چوہدری سے فوری استعفیٰ لیں ،حکومت اور بیوروکریسی میں اختلافات پیدا کرنے والا شخص حکومتی ترجمان نہیں رہ سکتا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…