’’ایم کیو ایم میں ایک بار پھر قیادت کا مسئلہ‘‘ فاروق ستار نے نیا کھڑاک کھولتے ہوئے کیا حیران کن مطالبہ کر دیا؟

12  اکتوبر‬‮  2018

کراچی (آئی این پی) ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے پارٹی کو 5فروری کی پوزیشن پر بحال کرنے اور انٹرا پارٹی الیکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو دوبارہ جوڑنے کیلئے اتحاد بحال کرنا ہو گا،23اگست کو حادثاتی طورپر لندن سے پارٹی کی سربراہی لے لی،پارٹی کے کارکنوں سے تازہ رائے لی جائے،11فروری کو مجھ سے پارٹی سربراہی خالد مقبول صدیقی نے لے لی۔

جمعہ کو رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں صحافی حضرات کا مشکور ہوں کہ انہوں نے پریس کانفرنس میں آنے کی زحمت کی، میں آپ کے سامنے حقائق لانا چاہتا ہوں، اس وقت ایم کیو ایم پاکستان کئی صورتحال سے دوچار ہے، میں نے 13ستمبر کو رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا، میں نے کہا کہ میں ذاتی وجوہات کی وجہ سے مستعفی ہوا ہوں، میں نے اپنا استعفیٰ رابطہ کمیٹی کو بہادرآباد بھجوا دیا تھا،25جولائی کے انتخابات میں ایم کیو ایم سندھ اسمبلی17سے 4سیٹوں پر پہنچ گئی، پارٹی کو دوبارہ جوڑنے کیلئے دوبارہ اتحاد بحال کرنا ہے، پارٹی تباہی کی جانب بڑھ رہی ہے، کارکنوں کو دوبارہ ان کی پہلی پوزیشن پر بحال کرنا ہو گا، جتنا جلدی ہو سکے پارٹی میں انٹرا پارٹی الیکشن کی ضرورت ہے،پارٹی کو بدانتظامی اور افراتفری سے بچانا چاہیے، میری اس کانفرنس کا میرے ساتھیوں کا بہادرآباد سے جواب آئے گا، کارکنوں سے مینڈیٹ نہیں لیا گیا،23اگست کو حادثاتی طور پر لندن سے پارٹی کی سربراہی لے لی، پارٹی کے کارکنوں سے تازہ رائے لی جائے،11فروری کو مجھ سے پارٹی سربراہی خالد مقبول صدیقی نے لے لی۔پارٹی کو دوبارہ جوڑنے کیلئے دوبارہ اتحاد بحال کرنا ہے، پارٹی تباہی کی جانب بڑھ رہی ہے، کارکنوں کو دوبارہ ان کی پہلی پوزیشن پر بحال کرنا ہو گا، جتنا جلدی ہو سکے پارٹی میں انٹرا پارٹی الیکشن کی ضرورت ہے،پارٹی کو بدانتظامی اور افراتفری سے بچانا چاہیے، میری اس کانفرنس کا میرے ساتھیوں کا بہادرآباد سے جواب آئے گا،

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…