اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

وزارت خزانہ نے وفاقی کابینہ کے فیصلوں کو ردی کی ٹوکری کی نذر کر دیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن)اسد عمر کی سربراہی میں وزارت خزانہ نے پانچ مالیاتی اداروں کے سربراہان کو عہدوں سے ہٹانے کے بارے میں وفاقی کابینہ کے فیصلوں کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا۔حکومت کے ترجمان فواد چوہدری نے اداروں کے سربراہوں کے نہ ہٹانے پر اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے لگائے گئے مالیاتی اداروں کے سربراہوں کو جلد فارغ کردیا جائے گا۔

بعض سربراہ فارغ ہوچکے ہیں جبکہ باقی رہنے والوں کو بھی فارغ کرنے کے لئے کام جاری ہے۔آن لائن کو ذرائع سے وصول ہونے والی معلومات کے مطابق چار اہم مالیاتی اداروں کے سربراہوں کو وفاقی کابینہ کے فیصلے کے تحت ہٹانے کے نوٹسز جاری کرنے کے بعد واپس عہدوں پر بحال کردیاگیا ہے جو کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے سے کھلا انحراف ہے۔زرعی ترقیاتی بنک کے سربراہ سید طلعت محمود،ایس ایم ای بنک کے سربراہ احسان الحق خان،فرسٹ ویمن بنک کی سربراہ طاہرہ رضا اور ایچ بی ایف سی کے سربراہ باسط صالح کو انکے عہدوں پر واپس بحال کردیاگیا ہے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس حوالے سے باضابطہ خفیہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں۔ایچ بی ایف سی کے سربراہ باسط صالح کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ انہیں سابق گورنر سندھ اور سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے قریبی ساتھی عشرت العباد کی سفارش پر واپس بحال کیا گیا ہے۔اسد عمر کی سربراہی میں وزارت خزانہ نے پانچ مالیاتی اداروں کے سربراہان کو عہدوں سے ہٹانے کے بارے میں وفاقی کابینہ کے فیصلوں کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا۔حکومت کے ترجمان فواد چوہدری نے اداروں کے سربراہوں کے نہ ہٹانے پر اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے لگائے گئے مالیاتی اداروں کے سربراہوں کو جلد فارغ کردیا جائے گا۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…