اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف منفی مہم کا انکشاف ،میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف صحافی سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے حوالے سے میڈیا پر ایک مخصوص مہم جاری ہے۔ اس مہم کے زریعے سے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ عمران خان نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے جس شخص کا انتخاب کیا ہے وہ مناسب نہیں ۔جبکہ عثمان بزدار کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ وہ اس منصب کے لیے موضوع نہیں ہیں۔
عثمان بزدار کے حوالے سے اس مہم کا حصہ ن لیگ بھی ہے کیونکہ وہ پی ٹی آئی کے حریف ہیں۔اس کے علاوہ تحریک انصاف کے اندر بھی بہت سارے ایسے لوگ ہیں جو وزیر اعلیٰ بننا چاہتے تھے وہ عثمان بزدار کے خلاف ہیں۔سمیع ابراہیم نے انکشاف کیا کہ ڈیفنس میں ایک گھر ہے جہاں پر صحافیوں کو بلایا جاتا ہے اور انہیں کہا جاتا ہے کہ آپ بس میڈیا پر صرف ایک چیز کو اٹھاتے رہیں کہ عثمان بزدار وزارت اعلیٰ کے لیے موضوع نہیں ۔انکے خلاف بولنےکیلئے صحافیوں کو پلاٹ بھی دیے جا رہے ہیں۔