اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نے سابق کرپٹ وزراء کے خلاف وفاقی وصوبائی وزراء کو ٹاسک سونپ دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سابق کرپٹ وزرا کے خلاف وفاقی اور صوبائی وزرا کو ٹاسک سونپ دیا ہے جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر ان وزرا کے کڑے احتساب کیلئے وزارت قانون نے مسودہ قانون بھی تیار کر لیا ہے۔ وزیراعظم نے وفاقی اور صوبائی وزرا کو ٹاسک دیتے ہوئے
کہا ہے کہ بق وزراء جنھوں نے ملک کا پیسہ لوٹا ان کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی اختیار کی جائے۔ ملک کو لوٹنے والوں کا پیسہ واپس لا کر عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا۔ وزارت قانون کا احتساب قانون کیلئے مسودہ جلد منظوری کیلئے وفاقی کابینہ میں پیش کر دیا جائیگا۔ وزیراعظم نے کرپشن کے خلاف اپنا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی۔