جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان تمہاری اپناہر شوق پورا کر لو جب تم گرو گے تو تمہارے ساتھ کیا ہوگا؟خواجہ سعد رفیق نے دھمکی دیدی،معنی خیز انتباہ

datetime 7  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و حلقہ این اے 131سے نامزد امیدوار خواجہ سعید رفیق نے کہاکہ شہباز شریف کی گرفتاری بزدل حکمرانوں کی ہار ہے بزدل ہمیشہ پیچھے سے وار کرتا ہے لیکن شیر سامنے سے وار کرتا ہے ،عمران خان تمہاری کوئی حسرت ادھوری نہ رہے جائے ہر شوق پورا کر لو جب عمران خان گرے گا تو کوئی اٹھانے بھی نہیں آئے گا ،اگر عمران خان دانشمند ہوتا تو اپنے وعدے پورے کرتا

سیاسی انتقام پر نہ اترتا ،کیا پاکستان میں تبدیلی لوٹوں سے آئے گی مسلم لیگ (ن) اس مرتبہ ڈٹ کر اپنے مینڈیٹ پر پہرا ہ دے گی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے حلقہ این اے 131میں انتخابی مہم کے دوران کارکنان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ شہباز شریف پر بے ضابطگیوں کے الزمات کے بے بنیاد ہیں،شہباز شریف نے ہر چیز کی پروا کئے بغیر پنجاب کی عوام کی خدمت کی ، آج ترکی اور چین جیسے ممالک میں شہباز شریف کی خدمات کو سراہا جاتا ہے ، چین نے شہبا ز شریف کی کارکر دگی کو دیکھتے ہو ئے پنجاب کی ترقی کو پنجاب سپیڈو کی ٹرم سے نوازا ، اس قوم سے ذیاتی کر نے والا نہ کبھی بچا ہے اور نہ بچے گا ، اللہ کی لاٹھی بڑی بے آواز ہے ہم پر ا نگلیاں اٹھانے والوں کی طرف بھی انگلیاں اٹھائی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کی حد کر دی آج ہر چیز مہنگی ہے ، نئے پاکستان سے اچھا تو پرانا پاکستان تھا ، نیا پاکستان تو پرانے سے برتر ہے ، لو گ اس رویے کو برداشت نہیں کریں گے، موجودہ حکومت کو انتقامی کاروائیوں کی بجائے گوڈ گورننس پر دھیان دینا چاہئے ۔وزیر ریلوے شیخ رشید کو پیغام بھیجا تھا کہ اگر ریلوے کے ادارے میں کسی مدد کی ضرور ت ہے تو ہم حاضر ہیں لیکن شیخ صاحب کا رویہ افسوس ناک تھا ، وہ تو گزشتہ حکومت کا نام اور

اس کی کارکر دگی دیکھ کر چڑ جاتے ہیں ، میرا نام تک سننا پسند نہیں کرتے ، میں نے اپنے دور میں ریلوے کی مال گاڑیوں کی تعداد 1سے16تک لے کر گیا ۔انہوں نے کہا کہ میرے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ضمنی انتخاب لڑے والا امیدوار ڈیڑھ ماہ قبل پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوا ہے ، انہیں عوامی خدمت کا کو ئی درس نہیں ہے ۔خواجہ سعد رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا شہباز شریف کی گرفتاری بزدل

حکمرانوں کی ہار ہے بزدل ہمیشہ پیچھے سے وار کرتا ہے لیکن شیر سامنے سے وار کرتا ہے ۔انہوں نے کہا پاکستان کی تاریخ میں خان عبدالوالی خان کے بعد پہلی مرتبہ اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کیا گیا ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا عمران خان تمہاری کوئی حسرت ادھوری نہ رہے جائے ہر شوق پورا کر لو جب عمران خان گرے گا تو کوئی اٹھانے بھی نہیں آئے گا ۔سعد رفیق نے کہا اگر عمران خان دانشمند ہوتا تو اپنے وعدے پورے کرتا سیاسی انتقام پر نہ اترتا ۔انہوں نے مزید کہا کہ کیا پاکستان میں تبدیلی لوٹوں سے آئے گی مسلم لیگ ن اس مرتبہ ڈٹ کر اپنے مینڈیٹ پر پہرا ہ دے گی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…