لاہور( این این آئی )حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سی این جی ایسوسی ایشن نے بھی قیمتوں میں 15سے 22روپے تک اضافے کا فیصلہ کر لیا جبکہ ایسوسی ایشن کے وفدکی جانب سے آئندہ ہفتے کے دوران وزیر خزانہ اور پیٹرولیم سے ملاقات کر کے قیمتیں کم کرنے کے فارمولے پر بات کی جائے گی ۔
سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبد اللہ پراچہ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 27ستمبر سے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ سابقہ حکومت نے پانچ سال تک قیمتیں نہیں بڑھائیں جس کا بوجھ ہمارے اوپر ڈالا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے بعد پرانے نرخوں پر کاروبار کرنا مشکل ہوگیا ہے اور سی این جی کی قیمتیں بڑھنے سے عوام پر بوجھ بڑھے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ ہفتے کے دوران وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے ملاقات کر کے قیمتوں میں کمی کے فارمولے پر بات کی جائے گی ۔ علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سی این جی ایسوسی ایشن نے بھی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد سندھ میں 20سے 22روپے جبکہ خیبر پختوانخواہ اور بلوچستان میں 15روپے اضافے کیا جائے گا جس کا اطلاق آج اتوار سے ہونے کا امکان ہے ۔ حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سی این جی ایسوسی ایشن نے بھی قیمتوں میں 15سے 22روپے تک اضافے کا فیصلہ کر لیا جبکہ ایسوسی ایشن کے وفدکی جانب سے آئندہ ہفتے کے دوران وزیر خزانہ اور پیٹرولیم سے ملاقات کر کے قیمتیں کم کرنے کے فارمولے پر بات کی جائے گی ۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبد اللہ پراچہ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 27ستمبر سے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔