ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جرم ثابت ہو گیا تو شہباز شریف کو کتنی سزا ہو گی، معروف ماہر قانون نے بتا دیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کو گزشتہ روز نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں گرفتار کر لیا تھا ہفتہ کے روز انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، نیب نے ان کا پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا لیکن احتساب عدالت نے ان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا، جس کے میاں شہباز شریف کو نیب حوالات منتقل کر دیا گیا،

معروف قانون دان بیرسٹر علی ظفر نے میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نیب کا قانون کہتا ہے کہ ریفرنس فائل کرنے سے قبل انکوائری اسٹیج اور انویسٹی گیشن اسٹیج میں نیب چیئرمین کسی بھی وقت کسی ملزم کو گرفتار کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایسی گرفتاری کی دو وجوہات ہو سکتی ہیں ایک وجہ تو یہ ہے کہ تفتیش کرنی ہے اور معلومات حاصل کرنی ہیں، اس وجہ سے گرفتار کیا جا سکتا ہے اور دوسری وجہ یہ ہوتی ہے کہ اگر نیب اس حتمی فیصلے پر پہنچ جائے کہ اب ہمارے پاس اتنی شہادت موجود ہے کہ ملزم کے خلاف جُرم ہمارے مطابق ثابت ہو گیا ہے تو ملزم کو گرفتار کر لیاجاتا ہے۔ معروف قانون دان علی ظفر نے بتایا کہ نیب قانون کے سیکشن 10 کے مطابق اگر کسی ملزم پر کرپشن کے الزام ثابت ہو جائیں تو ملزم کو 14 سال قید کی سزا کے ساتھ جرمانہ بھی عائد ہوتا ہے، اس کے علاوہ اگر ملزم کے نام کوئی جائیداد ہے تو اسے بھی ضبط کیے جانے کا امکان ہے۔ معروف قانون دان نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی گرفتاری نیب قانون کے مطابق ہے۔  مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کو گزشتہ روز نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں گرفتار کر لیا تھا ہفتہ کے روز انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، نیب نے ان کا پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا لیکن احتساب عدالت نے ان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا، جس کے میاں شہباز شریف کو نیب حوالات منتقل کر دیا گیا

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…