جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

جعلی اکاؤنٹ کیس، سندھ کی اہم شخصیات کو گرفتار کرنے کا فیصلہ، بڑے بڑے نام زد میں آ گئے

datetime 6  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کی اہم شخصیات کو جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سابق صوبائی وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ سندھ کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کے دو افسران نے جے آئی ٹی کے سامنے سارے راز فاش کر دیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سندھ میں کھلنے والا جعلی اکاؤنٹ کیس جو کہ پہلے صرف زرداری خاندان تک ہی محدود تھا اب اس کیس کا دائرہ وسیع ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے، اس کیس میں سندھ کی اہم شخصیات کی گرفتاری کا امکان بھی زیادہ ہو گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے اعلیٰ قیادت کو آگاہ کر دیا ہے جبکہ وزارت داخلہ کے سنیئر افسران کو بھی اعتماد میں لے لیا گیا ہے۔اس سے قبل سندھ حکومت اس کیس میں شامل نہیں تھی لیکن اب اسے بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جب سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ صوبائی وزیر داخلہ تھے مالی بے ضابطگیاں اس دور میں ہوئیں، اس حوالے سے گزشتہ دنوں سندھ حکومت کو ایک خط بھی لکھا گیا تھا جس میں سندھ حکومت سے گزشتہ دس سال کا مالی ریکارڈ طلب کیا گیا تھا۔ جے آئی ٹی نے وزارت خزانہ کے دو افسران سے کئی گھنٹے تفتیش کی جس پر دونوں افسران نے تمام راز فاش کر دیے۔ انہی رازوں کی بنیاد پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اب باضابطہ طور پر سندھ کی اہم شخصیات کی گرفتاری کا فیصلہ کر لیا ہے اور آنے والے دنوں میں اہم شخصیات کی گرفتاری متوقع ہے، رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کے وزراء بھی گرفتار ہونے والی شخصیات میں شامل ہوں گے۔ سابق صوبائی وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ سندھ کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کے دو افسران نے جے آئی ٹی کے سامنے سارے راز فاش کر دیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…