جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

لیگی کارکنوں کو روکنے کے لئے اینٹی رائٹ فورس کے اہلکاروں نے ایسا کام کردیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا، دلچسپ صورتحال

datetime 6  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لیگی کارکنوں کے بعد اینٹی رائٹ فورس کے اہلکاروں نے بھی بکتر بند گاڑی کی سواری کی ۔ شہباز شریف کو نیب آفس سے احتساب عدالت پیشی پر لانے کیلئے دو بکتر بند گاڑیوں کا استعمال کیا گیا ۔ جوڈیشل کمپلیکس کے مرکزی دروازے سے کچھ فاصلے پر ہی لیگی کارکنوں نے ایک بکتر بند گاڑی کوروک لیا تھا

اور کئی کارکن گاڑی کی چھت اور بونٹ پر چڑھ گئے تھے جنہیں نیچے اتارنے کیلئے پولیس اہلکاروں کوشدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔اہلکاروں کی جانب سے کارکنوں کو نیچے اتارنے کے بعد گاڑی کو مرکزی دروازے سے اندر کرایاگیا ۔ تاہم شہباز شریف کو دوسری بکتر بند گاڑی میں عقب کے دروازے سے عدالت پہنچایا گیا ۔شہباز شریف کی واپسی پر پولیس حکام کی جانب سے پیشگی حکمت عملی طے کی گئی اور شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں بٹھانے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے میں ہی اینٹی رائٹ فورس کے کئی اہلکار بکتر بند گاڑی کی چھت پر چڑھ گئے جبکہ دس کے قریب اطراف میں لٹک گئے جس کی وجہ سے گیٹ سے باہر نکلتے ہی کارکنوں کو گاڑی کے اوپر چڑھنے یا ساتھ لٹکنے کا موقع ہی میسر نہ آسکا اور دروازے کے باہر موجود سکیورٹی نے سختی کر کے گاڑی کو تیزی سے وہاں سے گزار دیا ۔ لیگی کارکنوں کے بعد اینٹی رائٹ فورس کے اہلکاروں نے بھی بکتر بند گاڑی کی سواری کی ۔ شہباز شریف کو نیب آفس سے احتساب عدالت پیشی پر لانے کیلئے دو بکتر بند گاڑیوں کا استعمال کیا گیا ۔ جوڈیشل کمپلیکس کے مرکزی دروازے سے کچھ فاصلے پر ہی لیگی کارکنوں نے ایک بکتر بند گاڑی کوروک لیا تھا اور کئی کارکن گاڑی کی چھت اور بونٹ پر چڑھ گئے تھے جنہیں نیچے اتارنے کیلئے پولیس اہلکاروں کوشدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…