اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گیس قیمتوں میں اضافے کے بعد سی این جی ایسوسی ایشنز نے قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کر لیا، سی این جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو اضافے کا امکان، فی کلو ممکنہ قیمت 104 روپے تک ہوجائے گی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے گیس قیمتوں میں اضافے کے بعد سی این جی ایسوسی ایشنز نے بھی قیمتیں بڑھانے کافیصلہ کر لیا ہے اور سندھ میں
کل سے سی این جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے بعد سی این جی کی فی کلو ممکنہ قیمت 104 روپے تک ہوجائے گی۔دوسری جانب کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا کہنا ہے کہ سی این جی کی قیمت بڑھنے کے بعد بسیں موجودہ کرائے نامے کے مطابق نہیں چلا سکیں گے، جس کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا امکان ہے۔