اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) غریب افراد کیلئے 50لاکھ گھروں کی تعمیر، گھروں کی قیمت اور اقساط ادا کرنے کا عرصہ جان کر پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان کے غریب افراد کیلئے 50لاکھ گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا تھا اور اب اس منصوبے کے آغاز اور پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ اور حکومت نے اس حوالے سے پالیسی ترتیب دینا شروع کر دی ہے۔ حکومت کی جانب سے 50لاکھ گھروں کے حوالے
سے پالیسی کا اعلان اکتوبر کے پہلے عشرے میں کر دیا جائے گا یہ اعلان وزیراعظم عمران خان خود کرینگے ۔ 50لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے بڑی شاہرات موٹر ویز اور جی ٹی روڈ کےاردگرد نئے شہر تعمیر کئے جائیں گے ۔ غریب شہریوں کو یہ گھر 15 سے 20 سال کی اقساط پر گھر ملیں گے۔پالیسی کے تحت ملک بھر میں 3،5 اور 7 مرلے کے گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق چھوٹا گھر دو کمروں پر مشتمل ہو گا، جس کی قیمت 15 لاکھ روپے تک رکھنے کا امکان ہے۔