پشاور( آن لائن )پشاور میں متعدد نجی سکولوں کے طلباء و طالبات سے ڈیم فنڈ کے نام پر ان کی پاکٹ منی وصول کرنا شروع کر دی گئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق متعدد سکولوں میں انتظامیہ کی اجازت سے چند افراد کے گروپس مختلف کلاسوں میں جا کر ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈز کے نام پر ان سے چندہ اکٹھے کرتے ہیں جبکہ طلباء و طالبات اسکول تفریح(بریک) میں کچھ کھانے پینے کیلئے لائے گئے
روپوں میں سے فنڈز میں رقم کی ادائیگی کرنے پر مجبور ہیں۔ بچوں کے والدین نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نجی سکولوں میں ڈیم کے نام پر چندہ وصول کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے تاکہ بچوں کو بریک کے وقت کھانے پینے کیلئے والدین کی طرف سے دی جانے والی رقم بٹورنے کا سلسلہ بند ہو سکے اس اقدام سے متعدد بچے گھروں کو بھوکے پیاسے واپس لوٹ جاتے ہیں۔۔۔۔